سون متحدہ محاذ میں بڑی تبدیلی ہوگئی


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون میں احساس محرومیوں کے خاتمہ کیلئے تنظیم سون متحدہ محاذ کا نام تبدیل کردیا گیا کہ ہمارے ساتھ علاقہ مہاڑ کے مکین بھی پسماندگی کی زندگی گزار رہے ہیں اب سون مہاڑ محاذ کے نام سے کام کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق ناظم صدیق آباد ملک محمد اصغر نے دوسرے مشاورتی اجلاس سے شرکا سے کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ سون،مہاڑ میں ترقیاتی کام نہ ہونے سے مجبورا ہم پی پی 39میں اپنا مشترکہ امیدوار لائیں گے جس کے لئے رابطہ کمیٹیاں بنادی گئی ہیں رابطہ کمیٹی کے ممبران وادی سون اور مہاڑکے قصبات میں سرکردہ شخصیات سے ملاقات کریں گے جن کا مقصد اپنا منشور اور مشاورت کرنا ہے رابطہ کمیٹیوں میں حاجی خیر محمد ملک منظور نسال ملک ندیم نسال سابق کونسلر غلام محمد نمبردار سابق کونسلر ملک احمد نواز ملک شیر بہادر نواز معموریہ ملک خالد مسحود حافظ محمد عثمان محمد نصیر شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ذمہ واریاں احسن طریقہ سے نبھائیں گے ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نائب تحصیل دار نوشہرہ ملک محمد نواز کھارا نے بازار کا دورہ کرکے مختلف دوکانداروں کو چیک کیا ریٹ لسٹ سامنے آویزاں نہ ہونے غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر مجموعی طور پر9500روپے کے نقد جرمانے کئے ۔
سون متحدہ محاذ میں بڑی تبدیلی ہوگئی سون متحدہ محاذ میں بڑی تبدیلی ہوگئی Reviewed by Khushab News on 8:24:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.