پی پی 39 میں بڑوں کی مشاورت سے الیکشن لڑینگے

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)شہر اور گردونواح میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہری عاجز آگئے مسلسل پانچ سات گھنٹے کی بجلی بندش سے مساجد گھروں میں پانی نایاب ہوگیا گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت سے مکین بلبلا اٹھے جبکہ چھوٹے درجے کے کاروباری دوکاندار جن کا سارا کام بجلی پر ہے سارا دن بجلی کے انتظار میں بیٹھ کرشام کو خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ جاتے ہیں اگر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اسی طرح برقرار رہا تو روزانہ کی دیہاڑی لگانے والوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جانے سے فاقہ کشی پر مجبور ہوں گے یہاں کی سیاسی و سماجی شخصیات زاہد اعوان ملک عمر خان ملک اشرف کھلان نواب خان نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی سون اور اس کے گردونواح میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جائے۔
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک کرم بخش اعوان نے کہا ہے کہ آنے والادور ایک بار پھر مسلم لیگ ن کا ہوگا کیونکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہر دور میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کا حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوگا عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ ن کے قائدین کی پہچان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وادی سون پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی39میں بڑوں کی مشاورت سے الیکشن لڑیں گے ملک کرم بخش اعوان ایم پی اے ملک جاوید اعوان کے بھتیجے اورایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کے کزن ہیں۔

پی پی 39 میں بڑوں کی مشاورت سے الیکشن لڑینگے پی پی 39 میں بڑوں کی مشاورت سے الیکشن لڑینگے Reviewed by Khushab News on 10:40:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.