ایک جاں بحق چار زخمی


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ کھوڑہ کے نواحی علاقہ مائی کی ڈھیری کے نزدیک ہوا جہاں ایک پندرہ سالہ موٹر سائیکل سوارمحمد سہیل ولد محمد امیر سوزوکی وین کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ متوفی محمد عمران ولد موسیٰ مردوال میں سہیل تھہیم سے موٹرسائیکل خریدنے گیا اور موٹر سائیکل کی ٹرائی کر رہا تھا کہ
 حادثے کا شکار ہو گیا۔ دوسرا حادثہ میانوالی روڈ پر پنجاب کالج کے نزدیک ہوا جہاں ایک تیز رفتار کرا سامنے سے آنیوالی کار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتے ہوئے اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں سولہ سالہ منیر ولد اعجاز‘ 43سالہ ارشد ولد خادم اور ساٹھ سالہ حاجی سمیر شدید زخمی ہوا۔ تیسرا حادثہ موضع چن میں ہوا جہاں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد رمضان ولد محمد خان شدید زخمی ہو گیا۔ کار کا نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا چاروں زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں سے محمد ارشد اور محمد رمضان کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا ہے۔ 
ایک جاں بحق چار زخمی ایک جاں بحق چار زخمی Reviewed by Khushab News on 12:47:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.