وادی سون کی قابل فخر بیٹی


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وادی سون سبھرال کی ہونہار طالبہ لائبہ ایمان اعوان سائنس فیسٹول میں شرکت کیلئے ترکی کیلئے روانہ ہوگئی لائبہ ایمان اعوان پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج اسلام آباد میں آٹھویں کلاس میں تعلیم حاصل کررہی ہے اپنی ذہانت کے بل بوتے پر طالبہ لائبہ ایمان اعوان کی نامزدگی کی گئی جو ترکی میں سائنس میلہ میں شرکت کررہی ہے ایمان اعوان کے والد نذیر احمد سیالوی نے بتایا کہ لائبہ ایمان بچپن سے تعلیم کا شوق رکھتی تھی ۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پیر آف اوگالی صاحبزادہ محمد امیر سلطان چشتی کو جمعیت علمائے پاکستان پنجاب کا سینئر نائب صدر نامزد کردیا گیا ان کی نامزدگی جمعیت علمائے پاکستان کے اجلاس میں مرکزی صدر پیر معصوم حسین نقوی نے کی۔



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنرخوشاب کی ہدایت پرموضع چٹہ میں نمبردار چناو کے لئے عوامی رائے شماری مقامی سکول میں ہوئی اسسٹنٹ کمشنر محمد کلیم کی زیر نگرانی محمد سجاد کی حمایت میں 197افراد شریک ہوئے اور حمایت کا اعلان کیا جبکہ دوسری جانب سے محمد خان کی حمایت میں کوئی فرد نہیں آیا رائے شماری کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کردی جائے گی۔
وادی سون کی قابل فخر بیٹی وادی سون کی قابل فخر بیٹی Reviewed by Khushab News on 8:06:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.