مخالفین کے سیاسی عزائم ناکام


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈا ٹ کام)مسلم لیگ ن کی رہنما ممبر ضلع کونسل حادیہ ساجد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے خلاف مخالفین کے سازشی عزائم ناکام ہوچکے ہیں عوام کی طاقت میاں برادران کے ساتھ ہے جو اگلے عام انتخابات میں کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میاں برادران کی سربراہی میں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور چیئرپرسن ضلع خوشاب سمیرا ملک کی سیاست اصولوں پر مبنی ہے جو پہلے کی طرح علاقہ کی خیر خواہی سے وابستہ مثبت پالیسیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت ضلع میں ترقیاتی کاموں کا بلا تفریق جال بچھا رہی ہے جس سے ہر شہری مستفید ہوگا۔


خوشاب نیوز ڈا ٹ کام) موسم گرما کی آمد سے شہر اور گردونواح میں مچھر اور مکھیوں کا لشکر امڈ آیا مچھر ،مکھیوں کی افزائش نسل میں اضافہ بڑھنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے قبل کہ شہری ملیریا یا کسی وبائی امراض میں مبتلا ہوں مچھر مار سپرئے کرایا جائے شہریوں ملک فاروق ملک امجد ملک سرخرو نے کہا کہ عرصہ دراز سے مچھر مار سپرئے نہیں کرایا گیا جس سے مکھیوں مچھروں نے شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے ۔
مخالفین کے سیاسی عزائم ناکام مخالفین کے سیاسی عزائم ناکام Reviewed by Khushab News on 10:01:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.