دفتر انجمن بہبودی مریضاں کا قیام

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ سوشل ویلفیر کے زیر اہتمام غریب نادار مریضوں کی فلاح وبہبودی کیلئے دفتر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا افتتاح ڈویژنل ڈاریکٹر افتخار احمد چیمہ نے کیا انہوں نے افتتاحی تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کمیٹی کے ذریعے مریضوں کے علاج کو بہتر بنایا جائے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور مریضوں کی بہبود کیلئے مخیر حضرات سے عطیات اکھٹے کرکے بہبود مریضاں کی تنظیم 
کی ممبر شپ کو بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض مستفید ہوں ڈپٹی ڈاریکٹر سوشل ویلفیر امتیاز احمد مانگٹ نے ہیلتھ کمیٹی اور سوشل آفیسر نجم النساء کی کارکردگی کو سراہا مزید موثر اور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر تحصیل اہسپتال کے ڈاکٹرز غلام نبی شیر افضل ڈاکٹر فاروق احمد اور ہیلتھ کمیٹی کے ممبران حق نواز غلام فرید ثاقب الحسن عبدالحمید غلام فاطمہ اور تحصیل شاہپور کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر حسین احمد گوندل بھی موجود تھے۔
دفتر انجمن بہبودی مریضاں کا قیام دفتر انجمن بہبودی مریضاں  کا قیام Reviewed by Khushab News on 6:55:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.