ڈی ایچ کیو ہسپتال پر اچانک چھاپہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ صحت کے ڈائریکٹر آپریشن نارتھ راشد ارشاد نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پر اچانک چھاپہ مارا ‘ اس دوران اُنھوں نے محکمہ صحت کی جانب سے ہسپتال کو بھجوائی جانیوالی ادویات کے نمونہ جات حاصل کئے اور اُنھیں تجزیہ کیلئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوایا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر‘ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود اور دیگر افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر آپریشن راشد ارشاد نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی پاس شدہ ادویات ہی استعمال کریں۔
 
;
ڈی ایچ کیو ہسپتال پر اچانک چھاپہ ڈی ایچ کیو ہسپتال پر اچانک چھاپہ Reviewed by Khushab News on 9:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.