ملکی سلامتی کیخلاف کام کرنیوالے رعائت کے مستحق نہیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے نائب امیر ملک تنظیر الحسن اعوان نے کہا ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو سنائی جانیوالی موت کی سزا خوش آئند ہے۔ آرمی چیف نے سزا کی توثیق کر کے ثابت کر دیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے خلاف سازشیں کرنیوالے کسی رورعایت کے مستحق نہیں۔ جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے 

بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن پر تختہ دار پر لٹکانے کے بعد آئندہ کسی بھی وطن دشمن عناصر کو ملکی سالمیت و استحکام کے ساتھ کھیلنے کی جرات نہیں ہو گی۔ اُنھوں نے وطن عزیز میں پائیدار امن کے قیام کیلئے آپریشن رد الفساد کو جاری رکھنے اور تخریب کاری میں ملوث دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کوبھی کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ہماری جراتمند افواج ملک کی جغرافیائی نظریاتی سرحدوں کے ساتھ ساتھ وطن عزیز میں اندرونی خلفشار پیدا کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملکی سالمیت کے خلاف ہونیوالی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔
ملکی سلامتی کیخلاف کام کرنیوالے رعائت کے مستحق نہیں ملکی سلامتی کیخلاف کام کرنیوالے رعائت کے مستحق نہیں Reviewed by Khushab News on 12:31:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.