آخرکار انجمن تاجران نے ہڑتال کا اعلان کردیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد نے ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد سمیت ضلع خوشاب کے ہر علاقہ میں ہونیوالی بجلی کی طویل اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد عثمان جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری رانا سلیم الرحمن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ایکسئن واپڈا جوہرآباد کو بھجوائے جانیوالے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر تین یوم کے اندر جوہرآباد شہر میں بجلی کی لوڈ
 شیڈنگ کو کم نہ کیا گیا تو جوہرآباد کے تاجر احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہو جائیں گے تاجروں کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی اور تمام بازار مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند ہوں گے۔ ہڑتال کا فیصلہ مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع خوشاب کے شہری علاقوں میں 12اور دیہی علاقوں میں 16گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے صدر محمد عثمان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبارِ زندگی مفلوج اور فراہمی آب کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ گرمی کے شدید ترین موسم میں پسینے سے شرابور شہری پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں حتیٰ کہ مساجد میں نمازیوں کو وضو کیلئے بھی پانی نہیں ملتا۔ اُنھوں نے کہا کہ برقی توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومتی اعلانات محض فریب ثابت ہوئے اور عوام کو محض طفل تسلیوں سے بہلایا جا رہا ہے اس صورتحال میں انجمن تاجران جوہرآباد کے عہدیداروں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ اجلاس میں اتفاقِ رائے سے قرار داد منظور کی گئی جس میں لوڈ شیڈنگ کم نہ ہونے کی صورت میں تاجروں کی جانب سے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا
;
آخرکار انجمن تاجران نے ہڑتال کا اعلان کردیا آخرکار انجمن تاجران نے ہڑتال کا اعلان  کردیا Reviewed by Khushab News on 8:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.