جعلی ضرب ثابت مگر سزا؟ سی ای او ہیلتھ چھاگئے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے شعبہ ایمرجنسی کے ڈسپنسر عباس شاہ اور وارڈ سرونٹ مسعود جعفری کو مبینہ بددیانتی کے الزام میں تبدیل کر دیا گیا۔ محکمہ صحت کے دونوں اہلکاروں پر الزام ہے کہ اُنھوں نے چک نمبر63ایم بی کے موٹر مکینک محمد امتیاز 
ولد شوکت علی کے ایم ایل سی کیس میں رشوت وصول کی اور مضروب کے دانت توڑ کر فرضی ضرب ظاہر کی۔ ڈینٹل سرجن کی رپورٹ پر ڈی ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے ایم ایس نے الزام کی تحقیقات کرائیں اور محکمہ صحت کے دونوں اہلکاروں کو ہسپتال سے فارغ کر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی کے ڈسپوزل پر دے دیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ نے متاثرہ فریق کی درخواست پر ڈسپنسر عباس شاہ کو موضع پیل اور وارڈ سرونٹ مسعود جعفری کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب تبدیل کر دیا۔
جعلی ضرب ثابت مگر سزا؟ سی ای او ہیلتھ چھاگئے جعلی ضرب ثابت مگر سزا؟ سی ای او ہیلتھ چھاگئے Reviewed by Khushab News on 7:03:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.