محمد علی ساول جلد سلاخوں کے پیچھے ہوگا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) جادو ٹونے کرنے اور لالچ کی وجہ سے جنرل(ر) سلیم مرحوم اور انکی اہلیہ کو ملک نعیم اعوان نے اپنی رہائش گاہ پر آنے سے منع کررکھا تھا ۔ملک عمر اسلم اعوان کے ترجمان کی جانب سے محمد علی ساول کے ایک اخباری انٹریو پر ردعمل میں کہا گیا ہے کہ ملک نعیم اعوان نے 1999میں تمام بڑے قومی اردو اور انگریزی اخبارات میں ملک عمر اسلم اعوان اور ملک حسن اسلم اعوان کو اپنا جانشین مقررکرنے اور جنرل سلیم انکی اولاد و دیگر سے لاتعلقی بارے با قاعدہ اشتہارات شائع کرائے تھے اسلیے جائداد پر عمر اسلم اعوان کی جانب سے قبضہ کرنے کے
 الزامات کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی بات ہے۔جس کے بعد جنرل(ر) سلیم اور دیگر نے ہر عدالت سے رجوع کیا لیکن اللہ کے فضل سے ہر عدالت میں سچ کو فتح نصیب ہوئی اور فیصلے ملک عمر اسلم اعوان کے حق میں جبکہ محمد علی ساول اور انکے والد کے خلاف فیصلے آئے۔ خاندان کے وقار کے نام پر مقدمات واپس لینے کی بات سراسر جھوٹ ہے کیونکہ جن کو خاندان کا وقار عزیز ہوتا ہے وہ خاندانی معاملات (اور وہ بھی جھوٹ بولکر)اخبارات میں نہیں اچھالا کرتے بلکہ ایسا کرکے محمد علی ساول نے اپنا لالچی باطن ہی ظاہر کیا ہے۔بلکہ جنرل(ر) سلیم ، محمد علی ساول اور طاہر سرفراز وغیرہ نے نعیم کالریز پر قبضہ کیا اور یہ کیس عدالت میں ہے جس کا فیصلہ آنے والا ہے اور آئندہ چند ماہ میں فیصلہ آنے کے بعد محمد علی ساول سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔ترجمان نے دعویٰ کیا کہ محمد علی ساول کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے اگر سچے ہیں تو بتائیں کہ اپنے والدجنرل(ر) سلیم کی وفات سے پانچ دن پہلے ملک نعیم اعوان کی رہائشگاہ پر کیا لینے آئے تھے لین وہ کبھی نہیں بتائینگے اسلیے ہم ہی بتادیتے ہیں کہ محمد علی ساول اپنے والد جنرل(ر) سلیم کی طرف سے معافی مانگنے آئے تھے ، بریگڈئیر عزیز اس بات کے گواہ ہیں کہ محمد علی ساول نے کہا کہ انہیں انکے والد جنرل سلیم نے بھیجا ہے کہ وہ ہسپتال میں بیماری کی وجہ سے شدید اذیت میں ہیں لہذا ملک نعیم اعوان، ملک عمر اسلم اعوان ، ملک حسن اسلم اعوان اور انکی والدہ( جنرل سلیم کی ہمشیرہ) سے اپنی اور اپنی فیملی کی جانب سے کی گئی زیادتیوں پر شرمندہ ہیں اور صدق دل سے معافی کے درخواستگار ہیں جس پر ملک نعیم اعوان سمیت سب نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور انہیں معاف کردیا جس کے چند روز بعد ہی جنرل سلیم اعوان کا انتقال ہوگیا۔ملک عمر اسلم اعوان کے ترجمان نے کہا کہ اصل میں محمد علی ساول حسد کا شکار ہے کیونکہ ایک تو اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اس پر پی ٹی آئی کے دروازے بند ہیں دوسرا اپنے لالچ کی وجہ سے اس طرح کی اوچھے گھٹیا اور جھوٹے الزمات لگا کر اپنی ناکام سیاست کو چمکانا چاہتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ملک عمر اسلم اعوان اسطرح کی ذاتیات کی الزام تراشیوں کی سیاست پر ہرگز یقین نہیں رکھتے اب بھی محمد علی ساول کی جانب سے جھوٹے الزامات کے بعد محض ریکارڈ کی درستگی کے لیے موقف پیش کیا گیا ہے۔
محمد علی ساول جلد سلاخوں کے پیچھے ہوگا محمد علی ساول جلد سلاخوں کے پیچھے ہوگا Reviewed by Khushab News on 4:57:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.