لاکھوں کا پلانٹ ناکارہ، ذمہ دار کون؟

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نورپورتھل کا واٹر فلٹریشن پلانٹ 3سال سے غیر فعال ،عوام کو ایک بوند بھی میسر نہ آسکی ۔مکین مضرصحت پانی پینے سے مختلف بیماریوں میں مبتلاتین سال قبل نورپورتھل کے جنوبی محلہ دھپ سڑی میں عوام کو صاف اور ستھرے پانی کی فراہمی کے لئے لاکھوں روپے کی لاگت سے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر عوام کو آج تک پانی کی ایک بوند بھی نہ مل سکی ۔کوئی بھی محکمہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فعال کرنے کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ۔علاقہ کے عوام مضر صحت پانی پینے سے مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ۔پلانٹ کی مشنری زنگ آلود جبکہ کمرے کو سرکنڈے اورکانٹے دار جھاڑیوں  کی باڑ لگا کر بند کر دیا گیا۔شہریوں نے حکام سے پلانٹ چالو کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
لاکھوں کا پلانٹ ناکارہ، ذمہ دار کون؟ لاکھوں کا پلانٹ ناکارہ، ذمہ دار کون؟ Reviewed by Khushab News on 9:01:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.