اہل خوشاب نئی مصیبت میں پھنس گئے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)واٹر سپلائی سکیم خوشاب پائپ لائن پھٹنے سے ناکارہ، عوام پانی کو ترس گئے
موٹریں بھی خراب، خواتین گرمی کے موسم میں دور دراز سے پانی لانے پر مجبور،مرمت کیلئے کاریگر بھیج دئیے ،مسئلہ جلد حل ہوگا،ذوالقرنین ۔خوشاب واٹر سپلائی سکیم کے پائپ لائن پھٹنے سے شہری پینے کے صاف پانی کو ترس گئے ۔دریائے جہلم پل کے نزدیک بنائی جانے والی واٹرسپلائی 
سکیم سے خوشاب اور جوہرآباد کو پینے کاصاف پانی فراہم کیاجاتاہے ۔خوشاب شہر کو پانی کی سپلائی کرنے والی پائپ لائن پھٹنے اور موٹریں خراب ہونے کے باعث گزشتہ کئی روز سے شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔شدید گرمی کے موسم میں پانی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے شہر ی شدید پریشانی میں مبتلاہیں ۔عوام دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ گلی محلوں میں اکثر خواتین سروں پر گھڑے اور ہاتھوں میں پلاسٹک کین اٹھائے نظر آتی ہیں ۔میونسپل کمیٹی خوشاب کے ترجمان ذوالقرنین نے بتایاکہ موٹروں کی مرمت کیلئے کاریگر بھیج دئیے گئے ہیں جبکہ پائپ لائن کے پھٹنے کی اطلاع محکمہ پبلک ہیلتھ کے متعلقہ ایس ڈی او کو پہنچا دی گئی ہے ۔ یہ مسئلہ بہت جلد حل ہوجائے گا۔
اہل خوشاب نئی مصیبت میں پھنس گئے اہل خوشاب  نئی مصیبت میں پھنس گئے Reviewed by Khushab News on 5:54:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.