ضلع خوشاب کی خبریں

مظفر گڑھ روڈ پر حادثے کا شکار ہونے والی ہائی ایس

جوہرآباد (نامہ نگار) مظفر گڑھ روڈ پر نورپور تھل سے جوہرآباد آنے والی ایک ہائی ایس ٹائی راڈ ٹوٹ جانے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ8مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثے میں نزیراں بی بی دختر غلام قنبر ساکن پلواں موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ جنت بی بی زوجہ قنبر،امدادحسین ولدحاجی افضل محمدشفیق ولدتوفیق اسکی اہلیہ فرزانہ،زیتون بی بی زوجہ اسلم ، مقصؤدحسین ولدظفر،عارف ولد صالح محمد،عمرحیات ولدفرید،حاجی نورالٰہی ولدقادراوراسکا بھائی حاجی حاجی احمد بھی شامل ہیں ۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرادیا گیا ہے۔
www.khushabnews.com خودکشی کا کوشش ناکام
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اوکھلی موہلہ میں اٹھارہ سالہ لڑکی پروین دُختر محمد غازی نے گھریلو جھگڑوں کی بنا پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ پروین کا اپنے اہل خانہ کیساتھ جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اُس نے کمرے میں جا کر گولیاں کھائیں حالت بگڑ جانے پر اُسے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں شعبہ ایمرجنسی میں اُس کا معدہ واش کیا گیا اور بروقت طبی امداد ملنے سے اس کی جان بچ گئی۔ 

انتقال پر ملال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) بلدیہ جوہرآباد کے سابق کونسلر ملک اعجاز حسین گجیال کے چچا ملک حاجی عطا محمد انتقال کر گئے مرحوم کو اُن کے جبی شریف کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں
ممتاز قانون دان محمد فاروق چشتی ایڈووکیٹ وفات پا گئے‘ مرحوم کا جسد خاکی ہڈالی کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا‘ نمازِ جنازہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کے عہدیداروں ‘ ارکان سمیت تمام مکاتب فکر کی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد میں محمد فاروق چشتی ایڈووکیٹ کے انتقال پر ایک روزہ سوگ منایا اور بدھ کے روز کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔ 

ناجائز اسلحہ برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران دارالاسلام چوک میں مشکوک حالت میں گھومنے والے جبی کے رہائشی ایک شخص محمد رمضان کو گرفتار کر کے اُس کے قبضہ سے تیس بور پسٹل برآمد کیا ہے۔ دریں اثناء خوشاب پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ٹھٹھی کلرانی کے رہائشی دو افراد صابر حسین بلوچ اور نذر حسین بلوچ سے دورانِ تفتیش اُن کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ رائفل سیون ایم ایم اور رائفل 8ایم ایم برآمد کی تینوں افراد کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

معمولی رنجش پرمخالف زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع کنڈ میں محمد ریاض ‘ غوث محمد اور محمد نوید وغیرہ چار افراد نے کلہاڑی سے حملہ کر کے صالح محمد کو شدید زخمی کر دیا‘ مضروب صالح محمد کو مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیاہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ صدر پولیس جوہرآباد نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ایف ائی آر کے مطابق ملزمان کے مویشی صالح محمد کے رقبہ میں چلے گئے تھے جب صالح محمد نے منع کیا تو ملزمان نے مشتعل ہو کر اُس پر حملہ کر دیا۔


ایم ای ایز، اساتذہ کیخلاف بوگس رپورٹس بھیج رہے ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بوگس رپورٹس بھیجنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع خوشاب کے صدر ملک امتیاز اعوان نے کہا ہے کہ بوگس مانیٹرنگ اینڈایویلیو ایشن رپورٹس نے محکمہ تعلیم کی کارگردگی کو شدید متاثر کیا ہے ۔ اساتذہ کو غیر حاضر رپورٹ کر کے افسران اور اساتذہ کی شب و روز محنت پر پانی پھیرنے کی دانستہ کوشش اور تعلیمی روڈ میپ میں جعلی کارکردگی ظاہر کرکے مانیٹرنگ کے غیر مفیدمحکمہ کو مفید ثابت کرنیکی مذموم کوشش کی جا رہی ہے ۔ جنوری تا اپریل مانیٹرنگ اسسٹنس کی رپورٹس 50 فیصدسے زائد بوگس ہیں ۔مردم شماری،پولیو و دیگر ڈیوٹیوں پر مامور اساتذہ کو بھی غیر حاضر کر کے پریشان کیا جارہا ہے ۔غلط رپورٹ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

گند م خریداری جاری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی ڈائریکٹر سو شل ویلفیئر و کوآرڈ نیٹیرگندم خریداری امتیا ز مانگٹ نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب میں گندم خریداری کا عمل تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے اس ضمن میں اب تک 812 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو اب تک آٹھ ہزار بوری باردانہ جاری کیا جا چکا ہے ۔اور توقع ہے کہ 28 مئی تک چالیس ہزار بوری باردانہ کا ٹارگٹ پورا ہو جائیگا ۔امتیاز احمد مانگٹ نے بتایا کہ گندم خریداری سنٹر پر ڈپٹی کمشنر امجد بشیر و دیگر انتظامی افسران وقتاً فوقتاً معائنہ کر چکے ہیں جنہوں نے کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا ہے ۔

منشیات برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تین کلو سے زائد چرس برآمد ، 2منشیات فروش گرفتارپولیس نے عامر جنجو عہ اور حسن مسلم شیخ کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئےڈی پی او خوشاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم کے دوران خوشاب پولیس نے منشیات فروش عامر اعجاز جنجوعہ کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے 1700گرام چرس جبکہ کٹھہ سگھرال پولیس نے محمود مسلم شیخ کو گرفتار کر کے اُس کے قبضہ سے 1521گرام چرس پکڑ لی ۔ پو لیس نے دونوں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کا رروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ اسٹیشن کالونی میں ایک کسان محمد ریاض ولد محمد بشیر تھریش کرتے ہوئے تھریشر میں پھنس کر شدید زخمی ہو گیا‘ پچاس سالہ ریاض تھریشر پر کام کر رہا تھا کہ اُس کا دائیاں ہاتھ تھریشر کے بیلٹ میں پھنس کر بری طرح کچلا گیا۔ اُسے شدید زخمی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

چار افراد زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں دو خواتین اور دو کمسن بچیوں سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ موضع کنڈ کے نزدیک ہوا جہاں تیز رفتار ویگن موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں مویشیوں کے دو بیوپاری پینتیس سالہ محمد ریاض ولد سرفراز اور 45سالہ ربنواز ولد گل محمد زخمی ہوئے۔ دوسرا حادثہ موضع ٹھٹھی گھنجیرہ میں ہوا جہاں ایک موٹر سائیکل رکشہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اُلٹ گیا حادثہ میں پچپن سالہ خاتون متاع بی بی زوجہ فتح محمد اس کی دس سالہ بیٹی ناصرہ بتول اور پندرہ سالہ نبیلہ دُختر شکیل شدیدز خمی ہوئیں۔خوشاب روڈ پر یونائٹیڈ فلنگ اسٹیشن کے نزدیک رکشے کے پہیے میں دوپٹہ پھنس جانے کے باعث پچیس سالہ خاتون رابعہ زوجہ وقاص زخمی ہو گئیں جبکہ گلشن اقبال ٹاؤن جوہرآباد میں تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مار کر ساٹھ سالہ راہگیر خاتون حلیمہ بی بی زوجہ منظور کو زخمی کر دیا۔ تمام زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 


موٹر سائیکل چوری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اُردو بازار سے اعجاز کالونی کے رہائشی ایک شخص فضل کریم کا 35 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا‘ فضل کریم نے اپنا موٹر سائیکل نمبری KBK 4142اقبال بک ڈپو کے سامنے کھڑا کیا اور خود دوکان میں چلا گیا جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے فضل کریم کی جانب سے قوی شبہ کے اظہار پر ضلع بھکر کے رہائشی عبدالخالق پٹھان کیخلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 


شادی شدہ خاتون اغوا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی گاؤں دھپ سڑی میں خانیوال کے رہائشی الطاف حسین نے اپنی ساتھی خاتون گلزار بی بی دُختر محمد نواز اور حسن منظور کی معاونت سے ایک شادی شدہ خاتون عنبرین کوثر کو اغواء کر لیا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے مغویہ کے بھائی ظہیر عباس کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 496-A ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک مغویہ بازیافت نہیں ہوئی۔ 


ضلع خوشاب کی خبریں ضلع خوشاب کی خبریں Reviewed by Khushab News on 9:48:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.