مزدوروں کا معاشی قتل بند کیا جائے، مشتاق اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر ملک مشتاق احمد اعوان نے کہا ہے کہ حکمران مزدوروں کا معاشی قتل بند کریں جب سرمایہ دار حکمران ہو نگے تو اس صورت میں مزدور طبقہ خوشحال نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقو ق کی تنظیمیں اور سپریم کورٹ آف پاکستان ،ملک میں محنت کشوں کے لیے بنائے گئے عالمی قوانین کا نفاذ یقینی بنائے ۔پاکستان میں حکمران اور اپوزیشن ملکر مزدور وں کے
 معاشی قتل کے ذمہ دار ہیں ۔ملک مشتاق اعوان نے مطالبہ کیا کہ بڑھاپا پنشن کم از کم دس ہزار، ڈیتھ گرانٹ کی فوری ادائیگی،تنخواہ کم از کم بیس ہزار کی جائے۔ جہیز فنڈ کے کیس تین ماہ کے اندر مکمل کیے جائیں، ورکر ویلفیر سکول جوہرآباد کو ڈگری کالج کا درجہ دیا جائے، سوشل سیکورٹی ہسپتال میں برن یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے ،نیز بے ہوشی کا ڈاکٹر تعینات کیا جائے۔
;
مزدوروں کا معاشی قتل بند کیا جائے، مشتاق اعوان مزدوروں کا معاشی قتل بند کیا جائے، مشتاق اعوان Reviewed by Khushab News on 9:33:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.