حق تلفی نہیں ہونے دینگے، آصف بھا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) صوبائی وزیر ملک آصف بھا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت محنت کشوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی تمام توانائیاں وقف کئے ہوئے ہے اور کسی بھی سطح پر ان کی حق تلفی نہیں ہونے دیگی،محنت کش طبقہ ملکی معیشت کے استحکام کا ضامن ہے اور انہیں سہولیات مہیا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، وہ یوم مئی کے موقع پر محنت کشوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے مسلم 
لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،تقریب کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کی تقریب میں مسلم لیگی عہدیداروں ، کارکنوں ، اور محنت کشوں سمنیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ سینکڑوں افراد شریک تھے۔ ملک آصف بھا نے کہا کہ ضلع خوشاب میں محنت کشوں کی کالونی کے قیام کیلئے عملی جدو جہد جاری ہے انشاء اللہ بہت جلد یہاں لیبر کالونی کے قیام کا خواب پورا ہوگا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا محنت کش وہ عظیم طبقہ ہے جو اپنا خون پسینہ بہا کر ملکی معیشت کو سہارا دے رہا ہے اس لئے ان کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ محنت کشوں کے بچے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ، انہوں نے نان سکلڈ محنت کشوں کی تنخواہ پندرہ ہزار اور سکلڈ محنت کشوں کی تنخواہ اٹھارہ ہزار روپے ماہانہ کرنے کے اعلان کو حکومت کی مزدور دوستی کا ثمر قرار دیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کونسل خوشاب کی چیئر پرسن محترمہ سمیرا ملک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات لائق تحسین ہیں ، انہوں نے کہامیں نے ہمیشہ محنت کش طبقے کا ساتھ دیا اور مجھے سیاسی میدان میں ملنے والی کامیابیاں در اصل محنت کشوں کی پر خلوص دعاوں کا ثمر ہیں ، میں بطور چیئر پرسن ضلع کونسل محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کروں گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے رکن ملک عزیر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں محنت کشوں کے استحصال کا راستہ اور اپنی توانائیاں انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے پر وقف کئے رکھیں انشاء اللہ محنت کشوں کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں کا ازالہ کرے گی ، تقریب سے مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے سینیئر نائب صدر چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری شفقت حیات بلوچ ، لیبر ونگ کے صدر اکرم شہزاد اور صابر بھچر نے بھی خطاب کیا ، تقریب کے اختتام پرمسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے مسلم لیگ(ن) کلچرل ونگ کے ضلعی صدر عطا محمد عباسی کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا اور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئیے دعا کرائی گئی ۔
;
حق تلفی نہیں ہونے دینگے، آصف بھا  حق تلفی نہیں ہونے دینگے، آصف بھا Reviewed by Khushab News on 10:08:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.