ہمارے لیے تو کوئی آواز نہیں اٹھاتا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام))مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پرجوہرآبادکے عام دیہاڑی داردودرجن مزدورں نے چھٹی کی وجہ سے بند ہونے کے باجودڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیااورحقوق نہ ملنے پرحکومت کیخلاف نعرہ بازی کی۔احتجاج کرنیوالے مزدورں صفی اللہ،شفیق، بشیر،رمضان وغیرہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی مزدوروں کے لیے تو پھر بھی کچھ نہ کچھ ہو جاتا ہے لیکن ہم دیہاڑی دار غریب مزدوروں کو لیے نہ تو کوئی آواز اٹھاتا ہے اور نہ ہی کوئی فنڈپیکج ملتاہے۔احتجاجی مزدوروں نے مزید کہا کہ حکومت خدمت کارڈسہولت کارڈجیسیکئی منصوبے چلارہی جوبڑے لوگ من مرضی کے لوگوں کو ہی دیتے ہیں ہمارے لیے کوئی سہولت نہیں ہے۔
 
ہمارے لیے تو کوئی آواز نہیں اٹھاتا ہمارے لیے تو کوئی آواز نہیں اٹھاتا Reviewed by Khushab News on 9:41:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.