ڈان لیکس انکوئری رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے، عمر اسلم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے رہنما ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ڈان لیکس انکوائری رپورٹ فوری عوام کے سامنے لائے حکومت حقائق پر پردہ ڈال رہی ہے اصل ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو رہی ہے پاناما لیکس ڈان نیوز لیکس جیسے معاملات کو چھپانے کے لئے تمام حکومتی ہتھکنڈے اورمسائل کا استعمال کیا جا رہا
 ہے۔ملک عمر اسلم اعوان نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے کامیاب جلسہ نے ثابت کردیا ہے کہ عوام اب تبدیلی کیلئے عمران خان کیساتھ ہیں پانامہ کا فیصلہ آنے کے بعد اب نواز شریف کے علاوہ استعفے کے علاوہ اب کوئی راستہ نہ ہے حکمرانوں نے جس طرح میگا پراجیکٹ کی آڑ میں میگا کرپشن کی ہے وہ اب کسی ذی شعور شخص کی آنکھ سے اوجھل نہ ہے حکمرانوں نے چار سالوں کے دوران عوام کو دہشت گردی ،معاشی بدحالی ،بیروزگاری ،ناانصافی ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا
ڈان لیکس انکوئری رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے، عمر اسلم ڈان لیکس انکوئری رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے، عمر اسلم Reviewed by Khushab News on 10:59:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.