قائدآباد کی خبریں

خوشاب نیوزڈاٹ کام)رشتہ کے تنازع پر خود کوپٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا دم توڑ گیادو ماہ قبل رشتہ کے تنازع پر خود ۔کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا ۔بندیال کے حیدر قریشی کے بیٹے محمد سجاد قریشی نے دو ماہ قبل اپنا رشتہ طے نہ ہونے پر طیش میں آکر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی ۔ حالت تشویشناک ہو نے پر اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیا گیا لیکن وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے زندگی کی بازی ہار گیا ۔ سجاد قریشی کو گزشتہ روز مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
شہری سے رقم ہتھیالی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائد آباد، 2ملزمان نے شہری کو 70ہزار روپے سے محروم کر دیا.2ملزمان نے مشترکہ کاروبار کا جھانسہ دیکر کر شہری کو 70ہزار روپے سے محروم کر دیا،ملزمان صلاح الدین ، فیض الدین نے کاروبار کیلئے ظفر حجام سے 70ہزار روپے نقدی لی ، منافع دیااور نہ ہی رقم واپس کی۔ پولیس نے ظفر حجام کے درخواست پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی ٹی ای ،بوجھ بن گئے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سکولوں کے فرضی دورے معمول,ٹیچر ایجوکیٹرز گھر بیٹھے تنخواہیں بٹورنے لگے،اساتذہ کی ٹریننگ کا خواب ادھورا ، گزشتہ برس 50ایجوکیٹرز کو فارغ کرنے سے بھی صورتحال بہتر نہیں ہو ئی، مانیٹرنگ رپورٹ ۔حکام کی عدم توجہی کے باعث محکمہ تعلیم میں ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرز کا ذیلی شعبہ خزانے پر بوجھ بن کر رہ گیا۔ تعینات کئے گئے اکثر ڈی ٹی ایز گھروں میں بیٹھ کر اضافی الاؤنسز اوربھاری تنخواہوں وصول کرنے لگے تاہم کاغذی کارروائیوں سے حکام بالا کو رام کرنے کی کوشش مانیٹرنگ ادارے نے ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے آخری ماہ میں پچاس سے زائد ڈی ٹی ایز کو کا م سے روکتے ہوئے ان کی جگہ نئے ڈی ٹی ایز لگانے کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہو سکی۔ گزشتہ روز مانیٹرنگ ادارے کی طرف سے اپریل تک کی نگرانی رپورٹ میں وزیر اعلی ایجوکیشن روڈ میپ کے تحت ان کی مجموعی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے پی ایم آئی یو حکا م کو آگاہ کیا گیا کہ اکثر ڈی ٹی ایز سکولوں میں وزٹ نہیں کرتے جس کی وجہ سے اساتذہ کی تربیت کے خصوصی پروگرام کے مطلوبہ ہدف کا حصول ناممکن نظر آ رہا ہے جبکہ انتظامی شعبہ کی کمزور گرفت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاغذی کارروائی پر اکتفا کرنابھی معمول ہے ۔

عالم اسلام کا اتحاد وقت کی ضرورت
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عالم اسلام کا اتحاد وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ‘احسان بوڑانہ۔اہل مغرب کی اندھی تقلید نے امت مسلمہ کو سنگین مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا۔نوجوانان توحیدو سنت خوشاب کے ضلعی نائب امیر حکیم احسان بوڑانہ نے کہا کہ عالم اسلام کا اتحاد وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔ طاغوتی طاقتیں امت مسلمہ کو تباہ کرنے کیلئے مختلف سازشیں کررہی ہیں لیکن ہما رے حکمران طبقات محض اپنی کرسی کی مضبوطی کی خاطر غیر مسلم حکمرانوں کے ہاتھوں استعمال ہونے پر مجبور ہیں۔ حکیم احسان بوڑانہ نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز گوناں گوں مسائل کا شکا ر ہے جن کا واحد حل صرف اور صرف قرآن و سنت پر مبنی نظام کے نفاذمیں پو شید ہ ہے ۔

قائدآباد کی خبریں قائدآباد کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:42:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.