وادی سون کی خبریں

soon valley news
Foto file

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع انگہ کی رکھ کالیا چاہڑی میں لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا تفصیل کے مطابق کل سہ پہر سے سرکاری جنگل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا قیمتی درخت جل کر راکھ ہوگئے اور جنگلی حیات کی کافی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں موسم گرما کی آمد ہوتے ہی وادی سون کے جنگل میں آگ لگنا معمول بن گیا ہے جس کی آج تک وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں یہاں کی سیاسی و سماجی شخصیات نے مطالبہ کیا ہے کہ انکوائری کرائی جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ آگ کن وجوہات پر لگتی ہے ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مزدور کسان کمیٹی کا اجلاس بسلسلہ یوم مئی زیر صدارت چیف آرگنائزر ملک نذیر اعوان منعقد ہوا اجلاس میں عہدیداران سمیت محنت کش طبقہ نے شرکت کی ملک نذیر اعوان نے شرکا سے کہا کہ آج کا اجلاس شکاگو کے شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مزدور کے حقوق کیلئے قوانین بناکر روزانہ کی اجرت بڑھا کر عمل درآمد کرایا جائے جو مزدوروں کا استحصال کیا جاتا ہے اسکو بند کیاجائے آج کا دن مزدور طبقے کے اتحاد کادن ہے مزدور یونین پر پابندی کوختم کیا جائے اور حکومت سرکاری اداروں کو نجکاری میں لانا چاہتی ہے یہ سلسلہ بھی ختم کیا جائے صدر ملک زاہد اعوان نے کہا کہ مزدور وں کی محنت پسینہ سے ملک ترقی کرتا ہے آج بھی تمام ادارے بند ہیں لیکن مزدور آج بھی اپنے بچوں کی روٹی کی خاطر مزدوری پر نکلا ہوا ہے اسی طرح زراعت میں مزدور کے خون پسینہ سے زمین سونا اگلتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مزدوروں محنت کشوں کے حقوق و تحفظ فراہم کرئے کیونکہ ملکوں کی ترقی میں اہم کردار مزدور طبقہ کا ہے۔
وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 9:15:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.