ضلع میں ناگہانی آفت، الرٹ جاری

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) خوشاب عبدا لحمید سنبل نے کہا ہے کہ تمام محکمہ جات کسی بھی ناگہانی آفت سے نبرد آزما ہونے کے لیے الرٹ رہیں اور اپنی اپنی مشینری اور افراد ی قوت کو بھی تیا رکھیں وہ ڈی سی کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی 1122 ،سوشل ویلفیئر ،میونسپل کمیٹیوں کے سی اوز،اسسٹنٹ کمشنرز زراعت ،ہائی ویز ،اریگیشن اور دیگر محکموں کے سربراہان اور افسران موجودتھے ۔صدر اجلاس نے تمام محکمو ں کو ہدایت کی کہ وہ سب اپنے اپنے کاموں کی تکمیل کے سرٹیفیکیٹ دیں ۔صدر اجلاس نے شوالہ ڈرین کو فوکس کرتے ہوئے کہا کہ اس کافوری سروے کیا جائے اور اسکی صفائی کے فوری انتظامات کریں ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم نے بتایا کہ انہوں نے اپنے محکمہ کی دو موک ایکسر سا ئز کروادی ہیں اور وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے رضاکاروں کو ٹریننگ دینے کی تجویز دی تاکہ وقت آنے پر ان کی خدمات سے استفادہ حاصل کیا جا سکے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرآفیسر امتیاز احمد مانگٹ نے بتایا کہ وہ این جی اوز کے ممبران کی ساتھ رابطے میں ہیں ان سے میٹنگ بھی ہو چکی ہیں اور لسٹیں بھی شیئر کی لی گئی ہیں ۔محکمہ ہیلتھ کی جانب سے کہاگیا کہ انہوں نے بھی اپنی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور ان کے پلان مکمل تیار ہیں پی ڈی ایم اے کے کوآرڈنیٹر محمد شکور نے بتایا کہ اس سال مون سون کی بارشیں زیادہ ہونے کی توقع کی جارہی ہے تا ہم وہ ضلع میں سارے سسٹم کو واچ کریں گے اجلاس میں ہائی ویز اور دیگرمحکمو ں نے اپنے اپنے محکموں کی تیاری کے ضمن میں صدر اجلاس کو آگاہ کیا ۔
www.khushabnews.com
ضلع میں ناگہانی آفت، الرٹ جاری ضلع میں ناگہانی آفت، الرٹ جاری Reviewed by Khushab News on 5:03:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.