اتوا،18 جون 2017 کا اخبار

ضلع خوشاب کو ماڈل ضلع بنانا میرا مشن ہے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی چیئرپرسن سمیرا ملک نے کہا ہے کہ ضلع سے غربت اور پسماندگی کو جڑوں سے اُکھاڑنا میرا نصب العین ہے۔وادی سون خوشاب سے پسماندگی کا خاتمہ میرا مشن ہے ،سمیرا ملک،مہاڑ،کدھی اور تھل سمیت ہر علاقہ ڈویلپمنٹ پروگرام سے مستفید ہوگا۔ تعمیر و ترقی کے حوالے سے کسی بھی علاقہ کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا۔مسلم لیگ ن کی حکومت بلدیاتی اداروں کو علاقائی ڈویلپمنٹ اور دور افتادہ و پسماندہ علاقوں کے مکینوں کی خوشحالی کا زینہ سمجھتی ہے اس لئے اپنی تمام تر توجہ ان اداروں کو زیادہ سے زیادہ موثر اور فعال بنانے پر مرکوز کئے ہوئے ہے ۔ عوام دوست ارکان کی پوری ٹیم میرے ساتھ ہے ۔انشاء اﷲ خوشاب کو پنجاب کا ماڈل ضلع بنا کر ہی دم لوں گی۔

www.khushabnews.com


رمضان المبارک صبر کا درس دیتا ہے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے وائس چیئرمین میاں بلال طارق نے افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان ہمیں تقویٰ اختیار کرنے کیساتھ ضابطہ اخلاق اور صبر و تحمل کا درس دیتا ہے ۔ان ایام میں اپنے دامن میں رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کیلئے بھرپور 
کردار ادا کرنا چاہئے ۔
خوشاب،بچہ چھت سے گر کر زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) 8سالہ بچہ مکان کی چھت سے گر کر زخمیمحلہ بادشاہانوالہ خوشاب میں 8سالہ بچہ محمد صغیر مکان کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔محمد صغیر اپنے گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا کہ اچانک نیچے آن گرا جسکے نتیجہ میں اُسے شدید چوٹیں آئیں۔ اُسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
ڈمپر الٹنے سے ایک زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کالج چوک جوہرآباد میں ٹائر تبدیل کرتے وقت جیک کی پن ٹوٹنے سے ڈمپر اُلٹ گیا‘ حادثہ کے نتیجہ میں ضلع جھنگ کا رہائشی ایک شخص حسنین خان ولد عبداﷲ ٹرک کے نیچے آ کر شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی حسنین خان کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور اُسے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

خود کشی کی کوشش
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع جسوال میں سیمنٹ فیکٹری کے ملازم 20سالہ عطاء اﷲ ولد محمد حنیف نے گھریلو جھگڑوں کی بنا پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں‘ عطاء اﷲ کا اپنے اہل خانہ کیساتھ اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا گذشتہ روز یہ جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس کے بعد اُس نے کمرے میں جا کر گولیاں کھائیں۔ حالت بگڑ جانے پر اُسے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں شعبہ ایمرجنسی میں اُس کا معدہ واش ہوا اور بروقت طبی امداد ملنے سے اُس کی جان بچ گئی۔ 
بکری چوری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوڑا کلاں میں نامعلوم کار سوار نے ایک چرواہے سلطان سکندر کی پندرہ ہزار روپے مالیت کی بکری چوری کر لی جوڑا کلاں پولیس نے سلطان سکندر کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 379ت پ مقدمہ درج کر کے اُس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سلطان سکندر سڑک کے کنارے بکریاں چرا رہا تھا کہ اس دوران ایک نامعلوم کار سوار نے اُس کی بکری کو زبردستی کار میں ڈالا اور لے کر فرار ہو گیا۔ 
یوم شہادت علی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی امیر المومنین حضرت علی ابن طالبؓ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر آستانہ علامہ جوہر نظامی حسینی سٹریٹ بلاک نمبر1سے ایک بڑا ماتمی جلوس نکالا گیا جس میں مرکزی انجمن حسینیہ سمیت جوہرآباو اور نواحی علاقوں کی ماتمی تنظیموں نے شرکت کی۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ قبل ازیں آستانہ علامہ جوہر نظامی میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں ممتاز عالم دین علامہ سید ابن حسن شیرازی آف فیصل آباد ‘ مولانا سید محمد تقی نقوی ‘ پروفیسرراجہ مظفر حسن منصور اور ذاکر خان محمد الیاس خان نے حضرت علیؓ کی شہادت کے واقعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ 


طلبا میں تقسیم انعامات
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ پنجاب کے ادبی مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالی ضلع خوشاب کی طالبات کی تقریب تقسیم انعامات گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت سکول کی پرنسپل حنا ناز نے کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالحمید سنبل ‘ ڈی او سیکنڈری اعجاز الحق ‘ ڈپٹی ڈی او سیکنڈری الیاس باجوہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ای او آفس حاجی شیر محمد نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ادبی مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالی 48 طالبات میں 96ہزار روپے کے کیش پرائزز تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی عبدالحمید سنبل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے شرح خواندگی میں اضافہ اور پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے اور طلباء کی ذہنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے ادبی مقابلہ جات کرائے۔ اُنھوں نے کہا کہ آج کی تقریب میں 48طالبات نے انعامات حاصل کر کے ثابت کر دیا کہ ضلع خوشاب کی طالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ اُنھوں نے سکول کے تدریسی سٹاف پر زور دیا کہ وہ اپنی توانائیاں طالبات کی کردار سازی اور اُن کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے بروئے کار لائیں تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت پڑھے لکھے پنجاب کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ 


رمضان بازار کا معائنہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیکرٹرہائیر ایجوکیشن پنجاب طاہر یوسف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ماہِ صیام کے دوران روزہ داروں کو ارزاں نرخوں پر معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سستے رمضان بازاروں کا انعقاد اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار جوہرآباد ‘خوشاب اور قائدآباد میں لگائے گئے سستے رمضان بازاروں کے معائنہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر ‘ اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ اعجاز چیمہ سمیت دیگر افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اُنھوں نے رمضان بازاروں میں محکمہ زراعت‘ مارکیٹ کمیٹی ‘یوٹیلٹی سٹور اور دیگر افراد کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر فروخت ہونیوالی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ رمضان بازاروں کے معائنہ کے دوران اُنھوں نے وزن کرنیوالے ترازو بھی چیک کئے اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ 

اتوا،18 جون 2017 کا اخبار اتوا،18 جون 2017 کا اخبار Reviewed by Khushab News on 5:44:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.