تھانہ محرر کے پاس ہرگز نہ جائیں


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کرکے ان کے جائز مسائل ان کی دیلیز پر حل کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او وقاص حسن نتھوکہ وادی سون کے نواحی قصبہ مردوال میں کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ شکایت کیلئے تھانہ محرر کے پاس ہرگز نہ جائیں بلکہ فرنٹ ڈیسک پر رابطہ کرکے اپنی شکایت درج کرائیں کریکٹر سرٹیفکیٹ پولیس ویری فکیشن لرنر لائسنس وغیرہ دفتر پولیس جوہر آباد میں قائم عوامی سہولت مرکز سے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے اسی وقت جاری کردئیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں جرائم پیشہ افراد اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ انتظامیہ حرکت میں آکر آہنی ہاتھوں سے نمٹ لیں گے پولیس قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہے پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم کے تدارک کیلئے ہمہ وقت تیار ہے شہری پولیس کے ساتھ تعاون کرکے جرائم پیشہ اشخاص کی نشاندہی کریں مظلوم لوگ دادرسی کیلئے تھانوں سے توقعات وابستہ کرکے آتے ہیں پولیس افسران ملازمین تھانوں میں سائلین کے ساتھ شائستگی واخلاق کے ساتھ پیش آئیں انہوں نے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے اس موقع پرچیئرمین ایم سی نوشہرہ ملک حاکم خان چیئرمین اوچھالی حاجی امجد محمود چیئرمین انگہ قاضی عزیز الرحمن ڈی ایس پی ملک عبدالرحمن ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ذیشان باجوہ بھی موجود تھے بعد ازاں شرکاتقریب کیلئے چیئرمین یوسی مردوال ملک ہادی بخش کی جانب سے پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
www.khushabnews.com
تھانہ محرر کے پاس ہرگز نہ جائیں تھانہ محرر کے پاس ہرگز نہ جائیں Reviewed by Khushab News on 2:46:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.