وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
نواز شریف ایک عظیم لیڈر ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ (ن) این اے 69ایم این اے ملک عذیر خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر آئین و قانون کی عملی پاسداری کر کے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک عظیم لیڈر ہیں وزیر اعظم کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے اور بد ترین مخالفین بھی ان پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتے پیپلز پارٹی کے تینوں ادوار اورپرویز مشرف بھی ہماری قیادت میں ایک پائی کی کرپشن پامالی بد عنوانی ثابت نہیں کر سکے اب پاکستان کی عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ انکے خلاف ہونے والی تحقیقات سرکاری خزانے سے کرپشن پامالی بے خیانت پر نہیں بلکہ انکے خاندانی کاروبار پر کی جارہی ہے کہ انہوں نے ٹیکس دیا کہ نہیں ملک کے تمام اداروں پر بھی اس طرح آئین ،قانون کی پاسداری کا قانون لاگو ہوتا ہے میاں نواز شریف نے کوئی کرپشن پامالی بد عنوانی میں ملوث نہیں بلکہ عمران خان کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہے۔
www.khushabnews.com
نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشحالی کا سفر وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں آگے بڑھ چکا ہے اب ترقی کا سفر میں مزید تیزی لائی جارہی ہے حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ملکی ترقی کے دشمن ان منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا کوئی نہ کوئی موقع ہر وقت تلاش کرتے رہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن)دامن مہاڑ کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک خاور ایوب اعوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلدیاتی اداروں کو مکمل بااختیار بنا رہی ہے ترقی کا عمل انہیں کے ذریعے پایا تکمیل تک پہنچے گا بلدیاتی نظام کے تحت اتنا کام کیا جائے گا وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی میاں حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی طور پر ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے اور پاکستان کی اس معاشی ترقی کے دشمن ہماری حکومت کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن پاکستان کے دشمن سن لیں اگلی حکومت بھ مسلم لیگ (ن) کی ہی ہو گی اور ہماری لیڈر شپ اسی طرح عوام کی خدمت کرتی رہے گی ۔

وادی سون کی خبریں وادی سون کی خبریں Reviewed by Khushab News on 5:56:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.