سوموار 17 جولائی کا اخبار

پٹواریوں کی ہڑتال جاری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ مال کے پٹواریوں کی ہڑتال16ویں روز بھی جاری رہی،سائلین مسائل کے حل کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے کیلئے مجبور ہو گئے ۔ پٹواریوں کے دفاتر میں بار بار چکر لگانے کے باوجود انتقالات اور عدالتوں سے ضمانت کیلئے فرد کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں ،لیکن پٹواری تحصیلدار آفس کے سامنے دھرنے کی شکل میں احتجاجی کیمپ میں بیٹھ کر ہڑتال کیے ہوئے ہیں۔ سائلین کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ۔انجمن حقوق پٹواریاں کے صدر کریم نواز ،بنیامین ڈھڈی ،احمد خان کلو،نذر الٰہی و دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محکمہ مال کے اہلکاروں کیساتھ اپ گریڈیشن اور تنخواہیں بڑھانے جیسے تمام معاہدوں پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو 
ہڑتال کا عمل جاری رہیگا ۔

ٹریفک شعور بارے لیکچر
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ٹریفک حادثات کی روک تھام اور عوام الناس میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا شعور اُجاگر کرنے کیلئے ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کی جانب سے پنجاب کالج میں خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران ٹریفک ایجوکیشن ونگ کی انچارج فرحت النساء ‘ ہیڈ کانسٹیبل راجہ خالقداد اور طارق نعیم نے اساتذہ و طلباء کو ٹریفک قوانین کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا۔ فرحت النساء کاکہنا تھا کہ حادثات میں اضافہ کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اگرڈرائیور اوور سپیڈنگ ‘ اوور لوڈنگ اور غیر ضروری اوور ٹیکنگ سے اجتناب کریں تو بڑی حد تک حادثات کو کم کیا جا سکتا ہے اُنھوں نے کہا کہ پیدل چلنے والے حضرات کی ذمہ داری ہے کہ وہ سڑک کے دونوں اطراف دیکھ کر انتہائی محتاج انداز میں چلیں۔ شہر کی حدود میں گاڑیوں کی رفتار کم رکھی جائے۔ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضروری ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ آج کل نوجوان ون ویلنگ کے چکر میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاء کا سبب بن رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا موٹر رکشہ چلانے کی اجازت نہ دیں۔


جعلی چیک پر ،مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے راولپنڈی کے رہائشی ایک شخص فیض روز خان کے خلاف جعلی چیک جاری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا‘ یہ مقدمہ جبی کے رہائشی لعل خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم فیض خان کا لعل خان کیساتھ کاروباری لین دین تھا اس دوران اُس نے بینک الفلاح کا ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کا چیک جاری کیا جو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کے باعث ڈس آنر ہو گیا۔ 


پولیس خوف سے نہر میں چھلانگ لگانے وال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے 36گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نہر مہاجر برانچ میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے وڑچھہ کے رہائشی محمد احسان ولد جہان خان کی نعش برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کر دی۔ متوفی محمد احسان گذشتہ روز مبینہ طور پر وڑچھہ روڈ پر لگائے گئے پولیس ناکے سے خوفزدہ ہو کر بھاگا تھا اور پولیس کے تعاقب کرنے پر نہر میں چھلانگ لگا دی تھی۔ جس کے نتیجہ میں وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور طویل جدوجہد کے بعد نعش برآمد کی۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کی معروف سماجی شخصیت ملک شیر محمد سلفی انتقال کر گئے‘ مرحوم کی نمازِ جنازہ اُن کے آبائی گاؤں اوچھالی میں ادا کی گئی جس میں علاقہ بھر کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کا جسد خاکی اوچھالی کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ 

ناجائز اسلحہ برامد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نوشہرہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث زیر حراست ملزم ملزم اسد عباس سے دورانِ تفتیش اس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ تیس بور پسٹل برآمد کیا ہے۔ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

ملازم نے زیورات چوری کرلیے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اعظم کالونی میں گھریلو ملازم محمد اسلم نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے اپنے مالک میاں محمد ممتاز کے گھر سے 35ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کر لئے‘ جوہرآباد پولیس نے میاں محمد ممتاز کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 381ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تاہم بھی تک مسروقہ زیورات بازیافت نہیں ہوئے۔ 

نسیم کالونی،ملحقہ گرین بیلٹ ڈینگی کی نرسری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نسیم کالونی سے ملحقہ ترین بیلٹ پر جمع ہونیوالا سیوریج کا گندہ اور بدبودار پانی شہر کی تزئین و آرائش کے دعویداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ سیوریج نالہ کی بندش کے باعث گرین بیلٹ پر اکٹھا ہونیوالا گندہ اور بدبودار پانی مچھروں کی افزائش گاہ بنا ہوا ہے جس کے باعث علاقہ میں وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ ان خدشات کا اظہار نسیم کالونی کے مکینوں نے خوشاب نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ بد قسمتی سے شہر کا سب سے بڑا سیوریج نالہ گرین بیلٹ کے ساتھ ہے جس کی باقاعدگی سے صفائی نہیں کرائی جاتی اور سیوریج کا گندہ پانی نالے سے نکل کر گرین بیلٹ پر اکٹھا ہو چکا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ گندے پانی کے اس جوہڑ سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن کے باعث وہاں سے لوگوں کا گرنا دوبھر ہو چکا ہے۔ اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ جوہرآباد شہر حسن لوٹانے کے دعویدار سیوریج نالہ کی صفائی اور شہر کی خوبصورتی کیلئے بنائی گئی گرین بیلٹ کی بحالی پر توجہ دیں۔

ڈکیتی کی واردات
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سکیسر روڈ پر دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر خالق آباد کے رہائشی ایک شخص محمد ارشد سے موبائل فون اور نقدی چھین لی ‘ صدر پولیس جوہرآباد نے ڈاکوؤں کیخلاف زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تاہم ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں ملا ایف آئی آر کے مطابق محمد اشرف سکیسر روڈ پر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اس کا راستہ روکا اور اس پر اسلحہ تان کر 11ہزار 200روپے کی نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے
;
سوموار 17 جولائی کا اخبار سوموار 17 جولائی کا اخبار Reviewed by Khushab News on 10:56:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.