خاتون سمیت نو زخمی

فائل فوٹو

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت 9افراد شدید زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ میانوالی روڈ پر ہڈالی کے قریب ہوا جہاں موٹر سائیکل کے پہیے میں دوپٹہ پھنس جانے کے باعث نسیم کالونی کی رہائشی تیس سالہ خاتون تسنیم بی بی زوجہ محمد عثمان پختہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئی۔ دوسرا حادثہ ریلوے کراسنگ شوگر ملز کے قریب ہوا جہاں دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثہ میں 45سالہ محمد جاوید ولد محمد اشرف زخمی ہوا۔ موضع پنجہ میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 23سالہ محمد رمضان ولد عالم خان زخمی ہوا۔ جبکہ رحمن کالونی جوہرآباد میں موٹر سائیکل رکشے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں پچیس سالہ اول خان ولد ظفر خان زخمی ہوا۔ فوارہ چوک خوشاب میں ایک تیز رفتار رکشے نے ایک راہگیر 65سالہ اﷲ دتہ ولد علی محمد کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ خوشاب روڈ پر یونائٹیڈ سی این جی کے قریب 27سالہ عبدالرحمن ولد محمد خان ‘مظفر گڑھ روڈ پرپولیس لائن کے قریب محمد اشرف ولد شیر محمد اور قائدآباد میں عطاء اﷲ ولد غلام محمد بارش کے دوران موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث سلپ ہوئے۔ جہلم برج پر ایک تیز رفتار رکشہ بائیسکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 60سالہ محمد خان ولد بہادر خان زخمی ہوا۔ تمام زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ 
;
خاتون سمیت نو زخمی خاتون سمیت نو زخمی Reviewed by Khushab News on 10:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.