ضلع کونسل مسعود راجڑکا گھر نہیں، امیر حیدر سنگھا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ممبر ضلع کونسل خوشاب امیر حیدر سنگھا نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس کے نام پر بلایا جانے والا اجلاس نہیں تھا بلکہ ایک ذاتی میٹنگ تھی جس میں غیر متعلقہ لوگوں کو لاکر بٹھایا گیا گیا تھااور ضلعی ایوان کے منتخب ممبران کی بجائے وہ لائے گئے لوگ ایجنڈہ پیش کرنے لگے۔ بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس کے نام پر بلائی گئی اس ذاتی ایجنڈہ میٹنگ میں ہاوس اراکین کی نہ کوئی بات سن رہاتھا اور نہ انہیں بات کرنے دی جارہی تھی حتی کہ بات اس حد تک پہنچ گئی کہ ضلعی وائس چیئرمین ( ملک مسعود نذیر راجڑ) میں اراکین ضلع کونسل کی بات سننے کی قوت برداشت بھی نہیں تھی اور وہ کہہ رہے تھے کہ اجلاس کی کارروائی اسی طرح چلے گی جس نے یہاں بیٹھنا ہے بیٹھے نہیں تو یہاں سے نکل جائے مسعود نذیر راجڑ نے شائد ضلع کونسل کو اپنا گھر سمجھ لیا ہے کہ جس کو مرضی اجلاس میں لے آئیں اور جس کو چاہے نکل جانے کا کہہ دیں لیکن میں انہیں بتادینا چاہتا ہوں کہ ضلع کونسل سب منتخب ممبران کی ملکیت ہے کسی فرد واحد کی پراپرٹی نہیں ہے اور کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی بھی منتخب ممبر کو کہے کہ وہ ہاوس سے نکل جائے۔امیر حیدر سنگھا نے کہا کہ ہم اس روئیہ کیہ پر زور مذمت کرتے ہیں اجلاس میں کوئی بجٹ منظور نہیں ہوا اور یہ جو کچھ کررہے ہیں سب غیر قانونی ہے ۔یہ اجلاس نہیں بلکہ ڈرامہ بازی ہے نہ تو کوئی گنتی ہو ئی اور نہ ہی رائے شماری ہوئی اگر ایسا ہو ا ہے تو ضلعی وائس چیرمین33اراکین جن کے بارے وہ دعویٰ کررہے ہیں انہوں نے شو آف ہینڈ سے بجٹ کی منظوری دی تو ذرا اس شو آف ہینڈ کی کوئی تصویر یا فوٹیج منظر عام پر لاکر دکھادیں۔ملک امیر حیدر سنگھا نے مزید کہا کہ ہم نہیں بلکہ مسعود نذیر راجڑ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جس کا ثبوت یہ کہ وہ اجلاس چھوڑ کر بھاگ گئے۔ امیر حیدر سنگھا نے کہا ہم پرزور مذمت کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیاب ہونیوالی ضلعی چیئر پرسن اور وائس چیئرمین کے حمایتیوں نے قائد میاں نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے اور ضلعی وائس چیئرمین نے انہیں روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگ پی ٹی 
آئی کو پروموٹ کررہے ہیں لیکن ہم اسکو برادشت نہیں کرینگے کیونکہ ضلع خوشاب مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔
ضلع کونسل مسعود راجڑکا گھر نہیں، امیر حیدر سنگھا ضلع کونسل مسعود راجڑکا گھر نہیں، امیر حیدر سنگھا Reviewed by Khushab News on 9:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.