ہمارا گروپ چٹان کی طرح مضبوط ہے

سید مسعود شاہ کاظمی
نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اپیکا ضلع خوشاب ایجوکیشن یونٹ 2017کے الیکشن میں اپیکا لورز کی جانب سے صدر کے امیدوار سید مسعود شاہ کاظمی اور جنرل سیکریٹری کے امیدوار ملک رضوان امیر اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا گروپ چٹان کی طرح مضبوط ہے اور 17اگست کو ہونے والے الیکشن میں واضح اکژیت سے کامیابی حاصل کر لے گا انہوں نے کہا کہ اپیکا ایجوکیشن یونٹ میں کافی عرصہ سے الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن کا طریقہ کار رائج ہے اور چند مفاد پرست عناصر اپنے ذاتی مفاد کی خاطر نام نہاد کلرکوں پر مشتمل یونٹ تشکیل دیکر کلرکوں کے حقوق کی بجائے اپنی ذاتی مفادات کو ترجیح دینا شروع کر دیتے تھے اس دفعہ ہم نے بذریعہ الیکشن کلرک برادری کے حقوق کی ترجمانی کرنے کا ارادہ کیا ہے اور الیکشن کے بعد ایک صاف شفاف اور خوشامد پرستی سے بالا تر ہو کر کلرک برادری کے حقوق کیلئے جہدوجہد کریں گے ہمارا پورا پینل محنتی فرض شناس اور نوجوان کلرکوں پر مشتمل ہے اور ہم نے عہد کیا ہے کہ کامیابی حاصل کر کے اپنی جہدوجہد کو ایک نئی قیادت کے ذریعے انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کو ترجیح دیں گے اس موقع پر محمد علی لودھی،ملک کامران ندیم ،محمد نعیم،سید اصغر شاہ کے علاوہ کلرک لورز کے تمام عہدیداران و امیدوران بھی موجود تھے۔
;
ہمارا گروپ چٹان کی طرح مضبوط ہے ہمارا گروپ چٹان کی طرح مضبوط ہے Reviewed by Khushab News on 7:46:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.