قائدآباد، راکٹ لانچر برآمد

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآبا مشکوک گاڑی سے راکٹ لانچر برآمد ملزم گرفتار، تھانہ قائدآباد کے سب انسپکٹرمعہ ہمراہی ملازمین نے پولیس چیک پوسٹ بندیال پر ناکہ بندی کے دوران عمر دراز ولد خضر حیات قوم جوئیہ سکنہ مندیال ٹاؤن جوہرآباد سے ایک لانچر معہ دو عدد راکٹ اور دو عدد فیوز بر آمد کئے۔عمر دراز کے خلاف تھانہ قائدآباد میں مقدمہ نمبر 4/5ایکسپلوزو ایکٹ سیون اے ٹی اےدرج کیا گیا ہے او رجس کی تفتیش کے لیئے انسپکٹر رینک کے افسر کو مامور کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع خوشاب میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والے آلات کی روک تھام کیلے پولیس پٹرولنگ انتہائی موثر ثابت ہوتی ہے اور آئیندہ بھی خوشاب پولیس امن عامہ میں بیگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کابروقت قلع قمع کرنے کے لئے سرگرم عمل رہے گی ۔
;
قائدآباد، راکٹ لانچر برآمد قائدآباد، راکٹ لانچر برآمد Reviewed by Khushab News on 4:45:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.