سون اتحاد اجلاس بد مزگی، ہاتھا پائی اور ٹوپی ڈرامہ

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سون مہاڑ متحدہ محاذ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وادی سون کی چھ یونین کونسلوں سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اجلاس میں سابق بیوروکریٹ ملک تنویر سلطان اعوان ملک حسن اختراعوان ڈاکٹر ناصر اعوان ملک خیر محمد اعوان سابق ناظمین ملک محمد اصغر اعوان ملک محمود الحسن اعوان ملک اکرم حیات اعوان سماجی کارکن ملک احمد دین اعوان کونسلر ملک شیر زمان پی ٹی آئی کے صدر ملک فیصل ریاض اعوان نیشنل پارٹی کے رہنما ملک نذیر اعوان اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر ملک محمد اسلم نے اپنی اپنی تجاویز میں حلقہ پی پی 39 کے نامزدہونے والے امیدوارکی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اتحاد کسی کے خلاف نہیں بلکہ وادی سون اور مہاڑسے محرومیوں کے خاتمہ اور تحفظ حقوق کیلئے عمل میں لایا گیا ہے تاکہ وادی سون اور مہاڑسے مشترکہ امیدوارکو منتخب کراکے اپنے مسائل حکام بالا تک پہنچا کر اپنی محرومیوں کا خاتمہ کرسکیں کیونکہ ہمارے حلقہ پی پی 39سے مسلسل تین بار منتخب ہونے والے ایم پی اے ملک جاوید اعوان نے ہمارے بنیادی حل
 طلب مسائل پر توجہ نہیں دی مجبورا اب ہمیں اپنوں سے حلقہ پی پی39کا امیدوار لانا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ مہاڑ کے مکین بھی ہمارے ساتھ ہیں جو بھی امیدوار کا نام مشاورتی کمیٹی منتخب کرے گی یا ہم جتنے بھی الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں باہمی صلاح و مشورہ کے بعد نام آئے گا ہم سب کو قبول ہوگا اور امیدوار کی کامیابی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا کر کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے انہوں نے کہا کہ اگر پدھراڑ یونین کونسل سے دودھڑے الگ الگ ہوکر ووٹ لیکر کامیاب ہوسکتے ہیں تو کیا چھ یونین کونسلوں سمیت مہاڑ کے ووٹر اپنا ایک امیدوار نہیں لا سکتے اس موقع پر چیئرمین یو سی اوچھالی حاجی امجد محمود ایم اسی کونسلر رانا خالد مسعود جے یو آئی ف کے رہنما محمد عجائب محمدی نوازمعموریہ اقبال شہال غلام محمد شہال ڈاکٹر پیر ولایت شاہ سمیت درجنوں افراد موجود تھے مشاورتی اجلاس میں اس وقت بدمزگی ہوگئی جب ایک مقرر نے کہا کہ ہم آج بھی مختلف سیاسی پارٹیوں کے ارکان اسمبلی ساتھ منسلک ہیں کیوں نہ ان سیاسی نمائندوں کا ساتھ چھوڑ کر اپنے علاقے کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا نمائندہ منتخب کریں ۔
جوہرآباد سے ہمارے سٹاف رپورٹر کےمطابق  دھدڑ سے تعلق رکھنے والے احمد دین نے جب ڈاکٹر ناصر گروپ پر اعتراض کیا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے سمیرا گروپ کیساتھ ہیں لیکن وادی سون کی سڑکوں اور اوچھالی روڈ کی بدحالی کا ذکر کیا تو ڈاکٹر ناصر گروپ کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔دریں اثنااس موقع پر تنویر سلطان نے خود کو ایم این اے  اور اور اپنے بیٹے کو ایم پی   اےکے امیدوار کے طور بھی پیش کیا جبکہ ڈاکٹر ناصر اعوان نے کہا کہ وہ ایم پی اے کے لیے ملک محمود الحسن کو بہتر سمجھتے ہیں اور ملک طاہر بھی انکے نام سے متفق ہیں۔ دوسری طرف بعض سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ سون اتحاد کے نام پر رکن صوبائی اسمبلی ملک جاوید اعوان کیخلاف سمیراگروپ اور ٹوانہ گروپ کا علاقہ کی عوام کو بےوقوف بنانے کے لیے محض ایک ٹوپی ڈرامہ ہے۔
;
سون اتحاد اجلاس بد مزگی، ہاتھا پائی اور ٹوپی ڈرامہ سون اتحاد اجلاس بد مزگی، ہاتھا پائی اور ٹوپی ڈرامہ Reviewed by Khushab News on 6:56:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.