ریڈر نائب تحصیلدار قائدآباد کے خلاف رشوت کا مقدمہ درج

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ریڈر نائب تحصیلدار قائدآباد ضلع خوشاب کے خلاف رشوت کا مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوحاجی محمد امیر ولد دوست محمد سکنہ گنجیال ضلع خوشاب نے درخواست گزاری کہ ضیاء اللہ خان، نائب تحصیلداراور عبدالرحمن، ریڈر نائب تحصیلدار قائدآباد نے زمین کی حد براری کے لیے مجھ سے مبلغ20,000روپے رشوت وصول کی ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے محمدمنیر بدر،اسسٹنٹ دائریکٹراینٹی کرپشن خوشاب کو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔ جس پر انکوائر ی آفیسر نے انکوائری کی اور رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو پیش کی جس پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے عبدالرحمن، کلرک /ریڈر نائب تحصیلدار قائدآباد کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے۔ اور مزید حکم دیا کہ ضیاء اللہ خان، نائب تحصیلدار، قائدآباد کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے مقدمہ کی تفتیش سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن خوشاب سپرد کی ۔ اورتفتیشی آفیسر کوہدایت کی کہ وہ مقدمہ کی تفیش میرٹ پریکسوکرے۔
;
ریڈر نائب تحصیلدار قائدآباد کے خلاف رشوت کا مقدمہ درج ریڈر نائب تحصیلدار قائدآباد کے خلاف رشوت کا مقدمہ درج Reviewed by Khushab News on 2:52:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.