سزائے موت کا حکم

Photo:

سزائے موت اور عمر قید کا فیصلہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوہرآباد سعادت حسین ملک نے وڑچھہ کے ایک مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ میں ملوث محمد رمضان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ‘ دو ملزمان احمد نواز اور احمد خان کو عمر قید کا حکم سنا دیا۔ مقدمہ کے دیگر تین ملزمان اعجاز‘ لکھ میر اور حق نواز کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 2015ء میں اراضی کے تنازعہ پر ایک کسان مہر محمد کو قتل اور اس کے دو ساتھیوں کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ قائدآباد پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا۔ 

ناجائز اسلحہ برآمد

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نے ہڈالی کے نزدیک چیکنگ کے دوران ایک شخص محمد عمران کو گرفتار کر کے اُس کے قبضہ سے بندوق بارہ بور برآمد کی ہے۔ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

سنگین نتائج کی دھمکیاں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ پولیس نے قادر بخش‘ محمد ممتاز ‘ محمد نواز اور محمد ریاض وغیرہ بارہ افراد کے خلاف ایک زمیندار علی حسین کے رقبہ سے برسین کی فصل چوری کاٹنے اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں زیر دفعات 379اور506ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے علی حسین کے رقبہ سے اُس کی اجازت کے بغیر فصل کاٹی اور منع کرنے پر اُسے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔ 


;
سزائے موت کا حکم سزائے موت کا حکم Reviewed by Khushab News on 5:27:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.