ڈپٹی کمشنر کا دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیئے انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں ۔وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد کے معائنہ کے دوران ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود قاضی اور میڈیکل افسران بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی ،تھیلسیمیا،گائنی،آئی سی یواور دیگر وارڈذز کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں پر داخل مریضوں کی عیادت کی۔مریضوں سے ادویات کی دستیابی اور سہولتوں کے ضمن میں دریافت کیا گیا جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ریویمپنگ کے سلسلے میں ہسپتال میں شروع کیئے جانے والے تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے انہیں تفصیل سے بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ کام تین ماہ کی مدت میں پایا تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں عنقریب سی ٹی سکین مشین کی سہولت بھی میسر آجائے گی ،انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا کیس ابھی زیر تعمیل ہے ۔ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے کہا کہ وارڈز کی ا لٹریشن اور تعمیراتی کاموں کے دوران مریضوں کے علاج معالجے کی سہولت برقرار رہے گی اور انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑئے گابعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ادویات کے معیار کو بھی چیک کیا جسے تسلی بخش پایا گیا۔
;
ڈپٹی کمشنر کا دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈپٹی کمشنر کا دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال Reviewed by Khushab News on 3:10:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.