ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولتوں پر اطمینان کا اظہار


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے کہا کہ ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کے عوام کو صحت کی سہولتیں بہم پہچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد کے دورہ کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے اس موقع پر وہاں ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود قاضی ،میڈیکل افسران اور پیرا میڈیکل سٹاف موجو دتھا ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعمیران کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ کام کا معیاراچھار ہونا چاہئے اس میں کسی قسم کی غفلت نہ ہو ۔انہوں نے وہاں پبلک شیڈ کا معائنہ کیا ۔بعد ازاں انہوں نے ایمر جنسی وارڈ ،آئی سی یو کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال کے ڈاکٹر ز اور عملہ کی کارکردگی کا جائیزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ادویات کی دستیابی اور دیگر سہولتوں کے بارے میں مریضوں سے دریافت کیا جس پر مریضوں نے ہسپتال کی سہولیات کے بارے اطمینان کا اظہار کیا ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر کے زیر صدارت کانفرنس ہال میں ضلع میں پرائیویٹ خطرناک عمارات کے حوالے سےایک  اجلاس کا انعقاد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران وغیرہ موجود تھے ۔اجلاس میں خستہ حال عمارات کا معائنہ کرنے اور مالکان کو ان کی فوری مرمت کروانے کا پابند بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے چیف افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی حدود میں پرانی اور خستہ حال عمارات کا جائیزہ لیں تاکہ کسی بھی حادثہ سے قبل جانوں اور مال کو بجانے کی ضروری حفاظتی انتظامات کیئے جاسکیں ۔انہوں نے کہاکہ جو عمارات قابل مرمت ہوں مالکان کو ان کی مرمت کروانے کا پابند بنایا جائے اور جو عمارات نا قابل مرمت ہوں انہیں خالی کروانے کی ہدایت کی جائے اور احکامات پر عمل نہ کرنے والے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے ۔ 
;
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولتوں پر اطمینان کا اظہار ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولتوں پر اطمینان کا اظہار Reviewed by Khushab News on 6:27:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.