سزائے موت

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوہرآباد چوہدری طارق جاوید نے تھانہ نورپورتھل کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم بمبول کے رہائشی ملزم ثمر عباس کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے کچھ عرصہ قبل گھریلو ناچاقی کی بنا پر اپنی شریک حیات تہمینہ فرزانہ کو قتل کیا تھا۔ نورپورتھل پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا۔ جبکہایڈیشنل سیشن جج جوہرآباد سعادت حسین ملک نے منشیات کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے خوشاب کے منشیات فروش محمداسلم کو تین سال قید سخت اور تین ہزار روپے جرمانہ جبکہ پیل کے منشیات فروش عامر کو ایک سال قید سخت اور ایک ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ خوشاب پولیس نے دونوں ملزمان سے منشیات برآمد کر کے اُن کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا۔ 


سزائے موت سزائے موت Reviewed by Khushab News on 10:19:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.