ڈینگی کا خدشہ

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مون سون کے دوران ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر محکمہ ماحولیات ضلع خوشاب میں اینٹی ڈینگی مہم تیز کر دی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات خوشاب سید فیصل مطلوب نے بتایا ہے کہ سیکرٹری ماحولیات پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کے تعاون سے محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں سڑکوں اور کھلے مقامات پر پڑے ہوئے فالتو ٹائرز تلف کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ فالتو اور ناکارہ ٹائروں میں جمع ہونیوالا بارشی پانی ڈینگی مچھر کی افزائش گاہ بن جاتا ہے اس لئے ان ٹائروں کو تلف کرنا بے حد ضروری ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں مختلف ٹائر شاپس ‘ کباڑ خانوں‘ نرسریوں اور زیر تعمیر عمارات کا جائزہ لے رہی ہیں تاکہ وہاں مچھروں کی افزائش کے امکانات کو ختم کیا جا سکے۔ 
ڈینگی کا خدشہ ڈینگی کا خدشہ Reviewed by Khushab News on 10:01:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.