شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مقامی پولیس کے متعلق شکایات اور ان کے حل کیلئے ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نے وادی سون کے گاؤں کھوڑہ میں کھلی کچہری لگا ئی کھلی کچہری میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او وقاص حسن نے کہا کہ پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو اپنا فرض اولین سمجھتی ہے تاکہ شہری سکھ چین کی زندگی بسر کرسکیں انہوں نے کہا کہ اللہ کی خوشنودگی حاصل کرنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ معمولی نوعیت کے چھوٹے چھوٹے جھگڑوں کو آپس میں مل بیٹھ کر حل کرنے سے وقت کے ضیاع کے ساتھ رنجشیں فوری ختم ہوجاتی ہیں شہریوں کی دادرسی کیلئے فرنٹ ڈیسک کا قیام عمل لایا جاچکا ہے شکایات کنندہ کو اب دشواری کا سامنا نہیں ہوگا ضلع بھر کے تھانوں میں فرض شناس ایس ایچ اوز تعینات ہیں جو میرٹ پر سائل کے مسائل کو سن کر ان کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں ڈی پی او آفس کے دروازے ہر مظلوم افراد کیلئے کھلے ہیں جہاں ان کی شکایات کو فوری حل کردیا جاتا ہے انہوں کھلی کچہری میں شکایات کنندہ سے درخواستیں وصول کرکے ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے اس سے قبل چیئرمین یو سی کھوڑہ مولوی مشتاق احمد سمیت دیگر مقررین نے ڈی پی او وقاص حسن کی ضلع بھر میں کارکردگی کو سراہا اس موقع پر ڈی ایس پی ملک عبدالرحمن ایس ایچ او نوشہرہ ذیشان باجوہ بھی موجود تھے۔
;
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح Reviewed by Khushab News on 8:34:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.