نواز شریف کا جانا یقینی ہے

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میاں نواز شریف کا جانا امر ہو چکا ہے پاکستان میں کہیں بھی کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں پاکستان بنانے والے اب پاکستان بچانے نکل آئیں ہیں پاکستان فلاح پارٹی ہی متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی بٹیرے اپنے مفادات کی خاطر مختلف بھیس بدل کر ضمیر کی بولیاں لگوائیں گے عوام ایسی کالی بھیڑوں کو رد کردیں گے ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر پاکستان فلاح پارٹی ملک فضل الرحمن اترا نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی سیاسی مفادات کی سوچ رکھنے والوں کی بجائے تعمیری سوچ کے حامل نوجوان قیادت سامنے لائے گی دو قومی نظریہ کی بنیاد پر پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر دم لیں گے حکومتی ارکان کو چاہیے کہ اپنے کرپٹ قائدین کی خوشامدپر وقت ضائع کرنے کی بجائے ملکی تعمیر و ترقی پر توجہ دیں۔
;
نواز شریف کا جانا یقینی ہے نواز شریف کا جانا یقینی ہے Reviewed by Khushab News on 5:22:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.