ملازمین اپنے ہی افسر کیخلاف احتجاج پر مجبور

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ جنگلات کے ملازمین نے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر عظیم ظفر کے فیلڈ سٹاف کیساتھ مبینہ ناروا رویہ اور اُن کی کرپشن کے خلاف ہڑتال کر دی‘ ہفتہ کے روز محکمہ جنگلات کے ملازمین نے ریلوے کراسنگ شوگر ملز چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈی ایف او کے دفر کے سامنے ہڑتالی کیمپ لگا دیا۔ مظاہرین نے ڈی ایف او ظفر عظیم کیخلاف نعرہ بازی کی اور اُن کی کرپشن اور ملازمین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کی بنا پر اُنھیں فی الفور معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثناء مظاہرین کے نمائندہ ارشد محمود اور دیگر ملازمین کی جانب سے سیکرٹری جنگلات پنجاب کو بھجوائی جانیوالی مشترکہ تحریری درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایف او عظیم ظفر نے رشوت خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اپنی کرپشن اور بدعنوانیوں کو چھپانے کیلئے فیلڈ سٹاف کیساتھ ہتک آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ جب تک ڈی ایف او کی کرپشن اور بدعنوانیوں کی تحقیقات کر کے اُنھیں معطل نہیں کیا جاتا محکمہ جنگلات کے ملازمین کا احتجاج جاری رہے گا۔
 
;
ملازمین اپنے ہی افسر کیخلاف احتجاج پر مجبور ملازمین اپنے ہی افسر کیخلاف احتجاج پر مجبور Reviewed by Khushab News on 8:33:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.