بارونق علاقے میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آتشیں اسلحہ سے مسلح موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے جوہرآباد کے بارونق علاقہ میں پاینئر سیمنٹ فیکٹری کے ہیڈ کیشیئر سید حیدر شاہ سے اسلحہ کی نوک پر 28لاکھ روپے لوٹ لئے اور فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کا نشانہ بننے والے ہیڈ کیشیئر حیدر شاہ مسلم کمرشل بینک جوہرآباد برانچ سے 28لاکھ روپے کا کیش لے کر اپنے گھر واقع بلاک نمبر1این ٹائپ جوہرآباد کھانا کھانے کیلئے پہنچے جب اُنھوں نے گھر کے باہر گاڑی کھڑی کی تو مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی کا شیشہ اُتروا کر اُس پر اسلحہ تان لیا اور نقدی چھین کر بھاگ گئے۔ 
;
بارونق علاقے میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی بارونق علاقے میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی Reviewed by Khushab News on 5:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.