نواز شریف خاندان کا یوم حساب قریب ہے،صوبائی وزیر

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وزیر خزانہ خیبرپختونخواہ مظفر سید نے کہا ہے کہ ملکی وسائل کو بیدردی سے لوٹنے اور ملک و قوم کو معاشی و اقتصادی بحرانوں کے گرداب میں دھکیلنے والے شریف خاندان کا یوم حساب قریب ہے۔ اُنھوں نے مسلسل تین برس ملکی وسائل پر ہاتھ صاف کئے اب اُنھیں مکافاتِ عمل سے گزرنا ہوگا۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فاطمہ جناح ہال جوہرآباد میں منعقدہ یوتھ کنونشن اور مقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے شرکاء سے خطاب کرے دوران کیا۔ اس موقع پر جے یو آئی یوتھ ونگ کے مرکزی
صدر زبیر احمد گوندل ‘ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا فداء الرحمن‘ نائب امیر ملک تنظیر الحسن اعوان‘ بلدیہ ہڈالی کے کونسلر ظفر اﷲ بالی‘ پی ٹی آئی کے راہنما ملک محمد نذیر اعوان بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی کی بدولت مہنگائی ‘ بیروزگاری اور لاقانونیت کو فروغ ملا جماعت اسلامی کرپشن کے خاتمہ اور سیاسی نظام کی تبدیلی کیلئے میدانِ عمل میں ہے اور انشاء اﷲ 2018ء کے انتخابات میں پوری قوت سے حصہ لے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ ہماری جماعت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ کرپشن کے خلاف سب سے پہلی آواز جماعت اسلامی نے اٹھائی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر مظفر سید نے جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر عرفان امیر اور اُن کی کابینہ میں شامل دیگر عہدیداروں سے حلف لیا۔
;
نواز شریف خاندان کا یوم حساب قریب ہے،صوبائی وزیر نواز شریف خاندان کا یوم حساب قریب ہے،صوبائی وزیر Reviewed by Khushab News on 8:04:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.