پی پی 41 سے مضبوط امیدوار لانے کا دھماکے دار اعلان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) خوشاب شہر میں سیاست کے اندر انتقام کا عنصر حد درجہ بڑھتا جارہاہے ،اور سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کا روّیہ انتہائی افسوس ناک ہے ، ان حالات میں خوشاب کے شہریوں کو چاہیے کہ وہ خوشاب شہر کے اندر بسنے والی تمام برادریوں کے بزرگوں کی رہنمائی میں اپنے حقوق اور تحفظ کے لئے اپنے اندراتحاد پیدا کریں، گذشتہ بیس سال سے خوشاب شہر کے اندر نہ تو پینے کے پانی کا مسلہ حل کیا گیا اور نہ ہی کوئی دیگر میگا پراجیکٹ لگا کرخوشاب کی عوام کی مصیبتوں اور پریشانیوں کو کم کرنے کی سعی کی گئی ، ان خیالات کا اظہار خوشاب شہری اتحاد کنونیئر ملک وجاہت اللہ ٹیپو نے مقامی ہوٹل میں خوشاب شہری اتحاد کے پہلے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر چوہدری عبدالمنان نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں سیاسی پارٹی وابستگی ، گروپ بندی، دھڑے بندی اور فرقہ واریت سے بالا تر ہوکر پی پی 41پر ایک متفقہ امیدوار سامنے ہوگا۔ اس موقع پر ملک امیر حیدر سنگھا اعوان ، ملک حماد ظہور آہیر ، قاری سعید احمد اسعد ، سردار ریحان عباس خان ، اور دیگر شرکا نے اپنے مختصر خطابات میں خوشاب کے شہریوں کے حقوق کی بحالی کے لئے مل کرایک جاندار تحریک چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں خوشاب شہر کی تمام بڑی برادریوں کے نمائندہ افراد نے شرکت کرکے اس اجلاس کی اہمیت دی، اجلاس کے آخر میں دلدار خان بلوچ نے کہا کہ بہت جلد پی پی 41پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند تمام سیاست دانوں کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ اور پی پی 41پر ایک مضبوط امیدوار کو سامنے لانے کی پلاننگ کی جائے گی
پی پی 41 سے مضبوط امیدوار لانے کا دھماکے دار اعلان پی پی 41 سے مضبوط امیدوار لانے کا دھماکے دار اعلان Reviewed by Khushab News on 7:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.