ہفتہ 15 جولائی کا اخبار

سائبر قوانین بارے لیکچر
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈائریکٹوریٹ آف لاء ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے عدلیہ و پولیس کے افسران اور وکلاء کو سائبر کرائمز اور سائبرز لاز سے روشناس کرانے کیلئے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق جاوید چوہدری ‘ ایڈیشنل سیشن ججز احمد نواز ‘ سعادت حسین ملک‘ سینئر سول ججز راجہ مبین الٰہی‘ رانا عبدالغفار ‘ رانا سعید احمد سمیت عدلیہ کے افسران ‘ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید اظہر حسین ہمدانی ایڈووکیٹ‘ جنرل سیکرٹری سید مسرت حسین شاہ اور پولیس ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لاء ڈیپارٹمنٹ لاہور علی قاضی نے سائبر کرائمز اینڈ سائبر لاز کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔ اُنھوں نے کہا کہ عصر حاضر میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سوشل میڈیا ذرائع ابلاغ کا ایک بہترین ذریعہ ہے لیکن ہمیں اس کے منفی پہلوؤں کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ اُنھوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کی سختی سے کی جائے اور اس پر اپ لوڈ کئے جانیوالے اشتعال انگیز اور گستاخانہ مواد کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ اس ضمن میں باقاعدہ قانون سازی کی جا چکی ہے اس لئے ہمیں سائبر لاز کو ہر صورت میں مد نظر رکھنا چاہیے۔ 
خوکشی کی کوشش
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈیرہ انگرانوالہ نلی میں کوٹ بھائی خان ضلع سرگودھا کے رہائشی ایک چودہ سالہ لڑکے محمد بلال ولد محمد رفیق نے فصلوں پر کیا جانیوالا کیڑے مار سپرے پی لیا‘ حالت بگڑ جانے پر اُسے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں شعبہ حادثات میں اس کا معدہ واش کیا گیا اور بروقت طبی امداد ملنے سے اُس کی جان بچ گئی۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ محمد بلال نے خود کشی کرنے کی کوشش کیوں کی۔ 


موٹرسائیکل چوری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حیدری نرسری جوہرآباد سے ہڈالی کی رہائشی ایک شخص غلام محمد کا ہزاروں روپے مالیت کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔ غلام محمد نے اپنا موٹر سائیکل نمبری SGD 5781نرسری کے سامنے کھڑا کیا اور خود پودے خریدنے کیلئے نرسری میں چلا گیا۔ جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے غلام محمد کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں ملا۔
ناجائزاسلحہ برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مٹھہ ٹوانہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث زیر حراست ملزم رفاقت سے دورانِ تفتیش اس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونیوالی بندوق بارہ بور برآمد کی ہے۔ دریں اثناء پولیس نے پل نہر جبی کے قریب مشکوک حالت میں گھومنے والے چنکی کے رہائشی فضل کریم میانہ کو گرفتار کر کے اُس کے قبضہ سے رائفل 44بور برآمد کی۔ دونوں ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
نشہ آور دوائی سنگھا کر لاکھوں ہتھالیے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اسلام آباد کے رہائشی محمد اصغر بدر عالم اور اُن کے تین نامعلوم ساتھیوں نے ایک شخص افتخار احمد کو نشہ آور دوائی سنگھاکر 11لاکھ روپے کی نقدی سے محروم کر دیا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 395ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق افتخار احمد کا ملزمان کیساتھ اسلام آباد میں 45لاکھ روپے میں پلاٹ کا سودا ہوا تھا۔ گذشتہ روز وہ ملزمان کے ہمراہ جوہرآباد آیا اور اس کی ہمشیرہ طلعت یاسمین سے رقم حاصل کی ۔ 11لاکھ روپے لے کر وہ ملزمان کے ساتھ جا رہا تھا کہ راستہ میں ملزموں نے اُسی نشہ اور چیز سنگھائی اور اس سے رقم لیکر رفو چکر ہو گئے۔ 
;
ہفتہ 15 جولائی کا اخبار ہفتہ 15 جولائی کا اخبار Reviewed by Khushab News on 10:31:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.