جمعرات 20 جولائی کا اخبار

شراب کی بھاری مقدار برآمد

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 28لیٹر شراب برآمد کر لی‘ ملزمان محمد رمضان ساکن چک نمبر144شمالی سرگودھا ‘ قمر شہزاد ساکن چک نمبر103شمالی سرگودھا اور محمد شیر کھوکھر ساکن ضلع جھنگ کیخلاف شراب فروشی کے الزام میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس تھانہ نورپورتھل نے ملزم محمد رمضان کو سیم پل نورپورتھل اور ملزم قمر شہزاد کو گھوڑا موڑ چوک نورپور سے گرفتار کیااور ان سے بالترتیب پندرہ لیٹر اور دس لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ جبکہ ملزم محمد شیر کھوکھر کو موضع لغاری سے گرفتار کیا اور اُس سے تین لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ 

ایل پی جی استعمال کرنے پر کارروائی 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسافر ویگنوں میں غیر قانونی طو رپر ایل پی جی سیلنڈر استعمال کرنیوالے دو ڈرائیور قانون کی گرفت میں آ گئے‘ سٹی پولیس جوہرآباد نے ڈرائیور محمد وارث ساکن واڈھی ضلع سرگودھا اور ڈرائیور محمد سلیم ساکن عبداﷲ پور کیخلاف زیر دفعات 285‘ 286اور 268ت پ الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق موٹر وہیکل ایگزامینر خادم حسین نے دونوں ملزمان کو خوشاب‘ جوہرآباد روڈ پر چیکنگ کے دوران گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی سیلنڈر استعمال کرتے ہوئے پکڑا۔ 

لین دین پر جھگڑا 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نذیر کالونی قائدآباد میں آتشیں اسلحہ اور ڈنڈوں سے مسلح محمد احسان ولد شیر محمد اُس کے بیٹے محمد نذیر اور ساتھی ظفر اقبال ولد عبدالخالق نے ایک شخص محمد نواز کے گھر میں داخل ہو کر اس کے اہل خانہ کو پیٹ ڈالا۔ قائدآباد پولیس نے محمد نواز کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعات 358اور 337-L ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد نواز کا ملزم احسان کیساتھ لین دین کی بنا پر جھگڑا ہوا تھا جس کا ملزمان کو رنج تھا۔ 
اوورسیز کمیٹی کا اجلاس 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اوور سیز کمیٹی ضلع خوشاب کا اہم اجلاس پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک محمد وارث کلو کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد کلیم‘ اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چوہدری غلام سرور سمیت کمیٹی کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور اُن کے لواحقین کے مسائل و مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور اُن کے حل کیلئے ٹھوس لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک محمد وارث کلو نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف باعزت روزگار کما رہے ہیں بلکہ ان کی بدولت وطن عزیز کے زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اسلئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اُن کے مسائل پر توجہ دیں اور اُن کی عدم موجودگی میں ان کے اہل خانہ کی ضروریات کا خیال رکھیں۔ 

انتقال پرملال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یونین کونسل جبی کے سابق چیئرمین ملک شیر خان جڑوال انتقال کر گئے‘ مرحوم کا جسد خاکی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں جبی کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں علاقہ بھر کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شادی کی تقریب میں دھماکہ 

khushabnews

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قاضی کالونی جوہرآباد میں شادی کی تقریب کے دوران غباروں میں گیس بھرنے والا سیلنڈر دھماکے سی پھٹ گیا‘ جس کے نتیجہ میں ایک بچے سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بارہ سالہ محمد افتخار ساکن قاضی کالونی‘ 45سالہ محمد اعظم ‘ 36سالہ احمد شیر‘ امان ﷲ اور غبارے بھرنے والے 80سالہ عبدالعزیز شامل ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز اُن کی زندگیاں بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ 
;
جمعرات 20 جولائی کا اخبار جمعرات 20 جولائی کا اخبار Reviewed by Khushab News on 7:29:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.