سوموار 24 جولائی کا اخبار

نور پور تھل:محلہ فاروق آباد کے مکین احتجاج کررہے ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) نوپور تھل کےمحلہ فاروق آباد میں بجلی کے کھمبے نصب کئے جائیں اضافی آباد فاروق آباد میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب نہ ہو نے پر مکینوں نےتشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہری کافی دور سے تاریں گھروں تک ڈالنے پر مجبور ہیں ۔اس طرح وولٹیج کا مسئلہ پیدا ہو نے کے ساتھ ساتھ حادثات کا خطرہ بھی رہتا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر علاقے میں حسب ضرورت بجلی کے کھمبے نصب کئے جائیں
منشیات فروش کو سزا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایڈیشنل سیشن جج جوہرآباد سعادت حسین ملک نے تھانہ نوشہرہ کے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات فروش ربنواز کو چار سال تین ماہ قید سخت اور 20ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنایا ہے۔ پولیس نے ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزم کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا اور اُس کے قبضہ سے تین کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان فاصل عدالت میں پیش کیا تھا۔ 

گن پوائنٹ پر راہزنی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد خالق آباد روڈ پر سپیشل والا موڑ کنڈ کے نزدیک تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر پک اپ ڈرائیور وسیم اکرم سے پچیس ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ صدر پولیس جوہرآباد نے وسیم اکرم کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تاہم ابھی تک ان کا سراغ نہیں ملا۔ ایف آئی آر کے مطابق وسیم اکرم اپنی پک اپ گاڑی پر جوہرآباد سے کھوڑا جا رہا تھا کہ سپیشل والا موڑ کے نزدیک ڈاکوؤں نے اُسے روکا اور اسلحہ تان کر اس سے رقم چھین لی۔ وسیم اکرم کے مطابق ڈاکوؤں نے دیگر چار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بھی لوٹا۔

دو افراد زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ وقار اسلم کالونی کے قریب ہوا جہاں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجہ میں 27سالہ علی ولد محمد ادریس شدید زخمی ہوا۔ جبکہ شوگر ملز پھاٹک کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں اکیس سالہ نوجوان فضل الرحمن ولد محمد سلطان زخمی ہوا۔ دونوں زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
منتخب حکومت کو غیر مستحم کرنا سازش ہے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جمیعت علماء اسلام خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکرٹری طیب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلام دُشمن قوتیں ملت اسلامیہ کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں جنھیں ناکام بنانے کیلئے ہر محب وطن شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جمہوریت کو غیر مستحکم کرنا اور منتخب عوامی حکومت کو ختم کرنے کی سازشیں اسلام دشمن ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ جوہرآباد کے دوران جے یو آئی کے ضلعی سرپرست حکیم رشید احمد ربانی کی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں و کارکنوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ہمارے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ نظریاتی اختلافات ہیں جو کبھی ختم نہیں ہو سکتے۔ پی ٹی آئی ایک ایسی جماعت ہے جسے نظریہ ضرورت کے تحت تشکیل کیا گیا اور یہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ اس لئے ہر محب وطن شہری کو اس جماعت کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اس پاک دھرتی پر جمہوریت کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں اور اپنی توانائیاں جمہوریت کے استحکام اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے وقف کئے ہوئے ہیں۔ انشاء اﷲ مخالفین کی ہر سازش ناکام بنا کر جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ 
فائرنگ کرکے ڈیڑھ سالہ بھتیجے کو قتل کردیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی گاؤں دھول کدھی میں ایک شخص ثناء اﷲ نے کاربین سے فائرنگ کر کے اپنے ڈیڑھ سالہ بھتیجے محمد رانا کو قتل اور بھابھی ثمرینہ کو شدید زخمی کر دیا جوہرآباد پولیس نے مقتولہ کے والد ظفر اقبال کی رپورٹ پر ملزم ثناء اﷲ کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات 302اور 324ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ ثمرینہ کی شادی تین سال قبل ملزم کے ثناء اﷲ کے بھائی امان اﷲ کے ساتھ ہوئی تھی ۔ امان اﷲ کی دو بیٹیاں تھیں اور کوئی اولاد نرینہ نہ تھی ۔ گذشتہ شب دیور بھابھی کے مابین جھگڑا ہوا جس پر مشتعل ہو کر ثناء اﷲ نے کاربین سے فائرنگ کر کے ثمرینہ کو زخمی اور اس کے بیٹے کو قتل کر دیا۔ 

;
سوموار 24 جولائی کا اخبار سوموار 24 جولائی کا اخبار Reviewed by Khushab News on 1:26:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.