آج کی اہم خبریں

منڈی میویشیاں میں سہولیات کا جائزہ 
مخوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے مویشی منڈی کامعائنہ کیا اور مویشی منڈی میں موجود تمام سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے منڈی میں مویشیوں کے لیے پینے کے پانی کی سہولت کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے اس کے ساتھ ساتھ مویشی منڈی میں آنے والی عوام کے پینے کے لیے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا جائزہ لیا - انتظامات کو بہتر پایا اور ان سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک ،سول ڈیفنس اور ٹریفک پولیس کو اپنے اپنے فرائض پوری دیانتداری سے ادا کرنے کی ہدایت کی - ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے مزید بتایا کہ نئی منڈی مویشاں کے لیے جگہ کا بندوست 2 سے 3 ماہ میں ہو جائیگا جو جگہ مزید کھلی اور کشادہ ہو گی تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے - 

ہیپا ٹائیٹس کا مفت علاج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹر نذرحیات مجوکہ نے کہا کہ ہے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق صوبہ بھر کو ہیپاٹائٹس فری بنانے کے سلسلے میں حکومت پنجاب نے ایک اور قابل تحسین قدم اٹھایا ہے جس کے مطابق ہیلتھ اتھارٹی نے ضلع کے بنیادی مراکز صحت میں مفت سکرینگ کی سہولت فراہم کی ہیں اس سلسلے میں ضلع کے تمام مراکز صحت پرکٹس فراہم کر دی گئی ہیں - جہاں پر فری ٹیسٹ ہوں گے - ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ قریبی مرکز صحت پر جاکر اپنا ہیپاٹائیٹس کا فری چیک اپ کروائیں اور ہیپاٹائیٹس سے آگاہی کے سلسلے میں خصوصی بروشر بھی حاصل کریں - انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں عوام کی آگاہی کے لئے واکس اور سیمینار کروائے جائینگے -


کمشنر کا ریسکیوڈبل ون ٹوٹو آفس کا دورہ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122خوشاب ڈاکٹر نیئر عالم خان نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کمشنر سرگودھا کی ہدایات پر انسپیکشن ٹیم نے ریسکیو 1122 خوشاب آفس کا دورہ کیا۔فلڈ انسپیکشن ٹیم نے ممکنہ سیلاب میں استعمال ہونے والے سامان ، ٹیکنیکل ایکویپمنٹس ، سیلاب کے دوران استعمال ہونے والی کشتیوں، جدید انفلیٹ ایبل کشتیاں اور کشتیوں پر نصب کئے جانے والے او بی ایم انجن کا فزیکلی جائزہ لیا اور ریسکیو 1122خوشاب کی فلڈ سے متعلق تیاری کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نیئر عالم خان نے ممکنہ سیلاب میں استعمال ہونے جدید آلات ،انفلیٹ ایبل کشتیوں، فائبر کی کشتیوں ،او بی ایم انجن، اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں استعمال ہونے والے سامان کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122خوشاب ہر وقت کسی بھی ناگہانی سے نمٹنے کے لئے چوکنا اور تیار ہیں مزید ڈاکٹر نیئر عالم نے کہا کہ ممکنہ سیلاب، ڈزاسٹر ایمرجنسی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے تمام ساز و سامان کو وقت بوقت چیک کیا جاتا ہے تاکہ متاثرہ لوگوں کو بروقت انٹرنیشنل معیار کی جدید سروسز کی سہولیات میسر رہیں۔ 


اقدام خود کشی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) ضلعی ہیڈ کواٹر جوہرٓباد میں حالات کے ستائے ہوئے دو افراد کی جانب سے خود کشی کی کوشش ناکام ہو گئی، اقدام خود کشی کا پہلا واقعہ جوہرآباد شہر میں ہوا جہاں گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کرچالیس سالہ محمد اکرم ولد مظہر نے چوہے مار گولیاں نگل لیں ، دوسرا واقعہ رحمٰن کالونی میں ہوا جہاں انیس سالہ نوجوان قیصر ولد تھامس مسیح نے والدین کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کے چوہے مار گولیاں کھائیں ، دونوں افرد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں شعبہ حادثات میں ان کے معدے واش کئے گئے اور بر وقت طبی امداد ملنے سے ان کی زندگیاں بچ گئیں۔

ناجائز اسلحہ برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث چار زیر حراست ملزمان آدھی کوٹ کے کلیم اللہ، محمد طارق، محمد رمضان اور چک نمبر چھبیس ایم بی کے مشتاق حسین سے دوران تفتیش ان کی نشاندہی پر وارداتوں میں استعمال ہونیوال ناجائز اسلحہ ایک سیون ایم ایم رائفل اور تین تیس بور پسٹل برآمد کئے ہیں ، چاروں ملزمان کیخلاآرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، نور تھل پولیس نے نے ملزم طارق سے سیون ایم رائفل ، کلیم اللہ اور رمضان سے ایک ایک پسٹل جبکہ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ملزما مشتاق سے پسٹل برآمد کیا ۔
;
آج کی اہم خبریں آج کی اہم خبریں Reviewed by Khushab News on 6:39:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.