امیر حیدر سنگھا بوکھلا گئے ہیں، مسعود راجڑ

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع کونسل خوشاب کے وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے رُکن امیر حیدر سنگھا انتخابی معرکہ آرائی اور عدالتی جنگ ہارنے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور ضلعی ایوان کا وقار مجروح کر کے اپنی ناکامیوں کا انتقام لینا چاہتے ہیں۔ انہیں مثبت رویہ اپناتے ہوئے اپنی توانائیاں ضلع کونسل کے ترقیاتی پروگرام کی کامیابی اور اپنے حلقہ انتخاب کے مکینوں کی نمائندگی کا حق اد ا کرنے پر مرکوز کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس مکمل طو رپر قواعد و ضوابط کے مطابق منعقد ہوا جس میں ضلع کونسل کے 55معزز اراکین نے شرکت کی اور بجٹ 33ارکانِ نے شو آف ہینڈ کے ذریعے کثرت رائے سے منظور کیا۔ اپوزیشن نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر اجلاس کی کارروائی سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ امیر حیدر سنگھا گروپ کے ارکان کبھی اجلاس میں اندھیرا ہونے ،کبھی آواز کم ہونے ،کبھی اُردو یا انگریزی میں بات کرنے اور کبھی اجلاس میں کسی کے بیٹھنے کا اعتراض کرتے ہیں انہیں ان باتوں کی بجائے اجلاس میں مثبت رویہ اپناناچاہیے۔
امیر حیدر سنگھا بوکھلا گئے ہیں، مسعود راجڑ امیر حیدر سنگھا بوکھلا گئے ہیں، مسعود راجڑ Reviewed by Khushab News on 7:04:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.