نوجوان مسلم لیگ ن کیخلاف سازشوں کا ناکام بنادیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مائنزکمپلیکس خوشا ب مائنز کورسز کرنے اور کورسز کی تکمیل پر پوزیشن ہولڈر طلباء کو و ظائف اور انعامات دینے کی ایک تقریب کا انعقاد ہو ا ۔تقریب کے مہمان خصو صی صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان تھے ۔تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی ملک جاوید اقبال اعوان ،انجنیئر مائنزمحمد کبیر ،مائنز لیبر ویلفیئر آفیسر عبدالبر ،راؤلپنڈی اور سرگودہا ،خوشاب سے تعلق رکھنے والے ما ئنز افسران،مائنز اونرز اور تربیت حاصل کرنے والے طالب علموں نے شرکت کی صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویثرن کے مطابق نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بنانا ہے چونکہ ہنر مند افراد ہمای انڈسٹریز کا پہیہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق کورسز کروائے جا رہے ہیں تاکہ یہ نوجوان کورسز مکمل کرنے کے بعد با عزت روز گار حاصل کر سکیں اور اپنے خاندان کی کفالت کا بیڑا اٹھا ئیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہنر مند افرادسی پیک منصوبہ کے تحت قائم ہونے والی انڈسٹریز میں بھی ملازمت 

حاصل کرسکیں گے ۔انہوں نے مائنز اونرز سے کہا کہ وہ مائنز کے کورسز مکمل کرنے والے افراد کو ملاز مت کے لازمی مواقع دیں تا کہ ان کی حوصلہ افزائی ہو ۔صوبائی وزیر نے مسلم لیک (ن) کی حکومت کی انرجی کرائسز پر قابو پانے ،دھشت گردی کے خاتمے اور دیگر اربوں ،گھربوں کے منصوبوں پر عملدر آمد اور کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف ہونے والے مزہوم،منفی ہتکھنڈوں اورترقی کے راستے میں روکاوٹ ڈالنے والوں کے ارادوں کو خاک میں ملادیں ۔صوبائی وزیر معدنیات نے محکمہ کے افسران مائنز اونرز اور تربیت حاصل کرنے والے طالب علموں کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مائنز کی ڈویلپمنٹ میں ان سے بھر پور تعاون کیا ۔قبل ازیں مائنز انجیئنزمحمد کیبر نے مائنز کے سکلز ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت پہلے اور دوسرے مرحلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا انہوں نے کورسز کی تکمیل کرنے والے طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیکھے ہوئے ہنر کو عمل میں لا کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔تقریب میں ڈائریکٹر مائنز لیبر ریاض احمد چوہدری ،چیئرمین مزدور اتحاد مائنز راؤ سعید خٹک نے بھی خطاب کیا ۔صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان ،ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان اور دیگر نے مائنز کے کورسز میں حصہ لینے والوں اور پوزیشن ہولڈ طالب علموں کو انعامات اور وظائف دیئے ۔
;
نوجوان مسلم لیگ ن کیخلاف سازشوں کا ناکام بنادیں نوجوان مسلم لیگ ن کیخلاف سازشوں کا ناکام بنادیں Reviewed by Khushab News on 4:58:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.