مٹھہ ٹوانہ، عمر قید اور جرمانہ

Related imageخوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایڈیشنل سیشن جج جوہرآباد سعادت حسین ملک نے تھانہ مٹھہ ٹوانہ کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے دو افراد محمد افتخار اور عامر شہزاد کو عمر قید اور دو‘ دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔ مقدمہ کے دیگر تین ملزمان آصف حیات‘تنویر عباس اور احمد حیات کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے بیس جنوری 2016ء کو سابقہ دُشمنی کی بنا پر فائرنگ کر کے موضع بوتالہ میں ایک شخص محمد متاع کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا۔ 
;
مٹھہ ٹوانہ، عمر قید اور جرمانہ مٹھہ ٹوانہ، عمر قید اور جرمانہ Reviewed by Khushab News on 12:51:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.