قائد حاضر لہو ہمارا، ڈاکٹر غوث نیازی بھی میدان میں آگئے

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کا اجلاس ضلعی صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی کی زیر صدارت مسلم لیگ سیکرٹریٹ جوہرآباد میں منعقد ہوا اجلاس میں اتفاقِ رائے سے قرار داد منظور کی گئی جس میں قائد مسلم لیگ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے تمام ارکان ‘ عہدیدار اور کارکن میاں نواز شریف کے ایک اشارے پر اپنی جان نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔ قرار داد میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا قصور صرف یہ ہے کہ اُنھوں نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف گامزن کیا اور سی پیک منصوبہ کا آغاز کر کے وطن عزیز میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع کیا۔ مخالفین میاں نواز شریف
 کے ان اقدامات کا بدلہ لینے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں۔ لیکن پوری قوم وزیراعظم کیساتھ ہے اور 2018ء کے انتخابات میں عوام ایک بار پھر ثابت کر دیں گے کہ میاں نواز شریف کی پاکستانی قوم کا درد رکھنے والے سچے اور مخلص راہنما ہیں۔ قرار داد میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن خلق خدا کی عدالت میں پیش ہو گی جہاں سے وہ بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی۔ اجلاس میں ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے چیئرمین چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ‘ جنرل سیکرٹری شفقت حیات بلوچ ‘ جہانگیر حسن ٹوانہ‘ حاجی بشیر احمد‘ نذر حیات بلوچ 
اور بلدیہ جوہرآباد کے چیئرمین ملک محمد اشرف اعوان سمیت دیگر راہنما بھی موجود تھے۔ 
;
قائد حاضر لہو ہمارا، ڈاکٹر غوث نیازی بھی میدان میں آگئے قائد حاضر لہو ہمارا، ڈاکٹر غوث نیازی بھی میدان میں آگئے Reviewed by Khushab News on 8:25:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.